30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مرسل خفی اورمدلس کے درمیان فرق یوں ہے کہ راوی کی مروی عنہ سے معاصرت ہوتی ہے اور ملاقات بھی ممکن لیکن سماع ثابت نہیں ہوتا ۔ برخلاف مدلس کہ اس میں تینوں چیزیں ہوتی ہیں۔
مثال:۔ حدثنا محمد بن الصباح، انبأنا عبد العزیز بن محمد عن صالح بن محمد بن زائدۃ، عن عمر بن عبد العزیز عن عقبۃ بن عامر الجھنی قال : قال رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم: رحم اللہ حارس الحرس۔ (۶۷)
حضرت عقبہ بن عامر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ مجاہدین کے محافظین پر رحم فرمائے۔
عمر بن عبد العزیز رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حضرت عقبہ سے معاصرت تو ثابت ہے لیکن ملاقات نہیں جیسا کہ مزی نے اطراف الحدیث میں ذکر کیا ۔
حکم:۔ ضعیف ہے اس لئے کہ اس میں انقطاع ہو تا ہے۔
٭ کتاب التفصیل لمبہم المراسیل للخطیب۔
یہ اس فن میں نہایت مشہور کتاب ہے ۔
معنعن و مؤنن
تعریف:۔ لفظ ’عن‘ کے ذریعہ روایت معنعن ہے ، اور’ ان‘ کے ذریعہ روایت مؤنن ہے۔
حکم:۔ چند شرائط کے ساتھ متصل شمار ی جاتی ہے ۔
٭ راوی مدلس نہ ہو۔
٭ جن راویوں کے درمیان ’ عن ‘ یا ’ان‘ آئے وہ ہم عصر ہو ں۔
راوی میں طعن کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اسکی عدالت یعنی مذہب و کر دار، اور ضبط و حفظ کے بارے میں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع