دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

،لہذا  مرسل نہیں ، اور سند سے دو راوی  پے در پے بھی  ساقط  نہیں لہذا  معضل  بھی   نہیں ، اسی  لئے ا سکو علیحدہ قسم  شمار کیا گیا ہے۔

حکم:۔ راوی غیر  مذکور کا حال  معلوم نہ ہونے کے سبب ضعیف شمار ہو تی ہے۔

 

 

 مدلّس

 تعریف:۔  جس حدیث کی سند کا عیب پوشیدہ  رکھا جائے  اور ظاہر  کو  سنوار کر پیس کیا

جائے۔

                            دوقسمیں ہیں۔

              Xمدلس الاسناد       X مدلس الشیوخ

 مدلس الاسناد:۔ وہ حدیث جسکو استاذ سے  بغیر سنے ایسے الفاظ سے استاذ کی   طرف نسبت

کرے جس سے  سننے کا گمان ہو۔ اسکی  صورت یہ ہوتی ہے کہ راوی اپنے  شیخ کا ذکر  نہ کرے جس سے  سماع حاصل تھا بلکہ اپنے شیخ  سے بالا شیخ کو ذکر کر دے جس سے سماع حاصل نہیں مگر  ایسے لفظ سے  جو سماع کا  ایہام کر تا ہے۔

 جیسے:۔ قال، عن ،  ان ،  وغیرہا کے  ذریعہ   بیان کرے۔ کہ یہ الفاظ موہم  سماع ہیں۔

        یعنی ایسے الفاظ نہ استعمال کرے جو صراحت کے ساتھ براہ  راست سننے کو بتائیں ورنہ  جھوٹا کہلائے گا۔  اس صورت میں  چھوٹے ہوئے راوی  ایک سے زاید بھی  ہو سکتے   ہیں۔

        تدلیس کا سبب کبھی  یہ ہوتا  ہے کہ  شیخ کے صغیر السن ہونے کی وجہ سے راوی  ازراہ خفت اسکا  تذکرہ نہیں کرنا چاہتا، یا راوی  کا  شیخ کوئی  معروف شخص نہیں ، یا عوام و خواص میں اسکو مقبولیت  حاصل نہیں ، یا پھر مجروح  ضعیف ہے ۔لہذا شیخ  کے نام کو ذ کرنے سے پہلو  تہی

کر تاہے۔

       واضح رہے کہ  بعض اکابر جیسے سفیان بن عیینہ  سے تدلیس مندرجہ  بالا وجوہ کے پیش نظر واقع نہیں  ہوئی 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن