دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

بجے تک مصروف عمل رہتا ۔ بلکہ آخری مراحل میںتو یہ سلسلہ اور بھی دراز ہوجاتا ۔

       دیکھنے والے کہتے : کیا مولانا صاحب کو مچھر نہیں کاٹتے ؟ کیا انہیں جسم پر کیڑوںکے  رینگنے کا احساس نہیں ہوتا ؟ سب کچھ ہوتا تھا، لیکن تالیف ’’جامع الاحادیث‘‘ کے عشق نے ان تمام باتوں کا تحمل آسان بنادیا تھا ۔

                          آلام روز گار کو آساں   بناد  یا

                           جو غم ہوا اسے غم جاناں بنادیا  

       سخت سردی کی راتوں میں جبکہ چادر سے ہاتھ نکالنا گراں ہوتا ، ہر چیز یخ بستہ ہوتی اعضاء و جوارح کسی بھی کام  کی انجام دہی کیلئے آمادہ نہ ہو تے ۔ لیکن جذبات کی حرارت حضرت مولف کو سر گرم عمل رکھتی ، اور ایسی شدید سردی میں بھی آپ کا رہوار قلم رواں دواں اور دامن قرطاس پر روح پرور وباصر ہ نواز نقش و نگار بنانے میں مصرو   ف رہتا۔

        حضرت مولف کی یہ خدمت یقینا علمی دنیامیں نمایاں مقام پانے کی مستحق ہے ۔ دوران تالیف جن علمائے ذوی الاحترام نے بھی  اسکو ملاحظہ کیا انہوں نے صدائے تحسین و آفرین بلند کر کے  حضرت مولف کے حوصلوں کو استحکام بخشا اور اسکو عظیم و  مفید ترین کارنامہ قرار دیا۔

       رئیس التحریر حضرت علامہ ارشد القادری صاحب قبلہ مد ظلہ العالی جامعہ میں تشریف لائے ۔ کتاب کو ملاحظہ فرمانے کے بعد کچھ اس طرح ارشاد فرمایا : مولانا !  آپ یہ عظیم ترین خدمت انجام دے رہے ہیں ، اس کے ذریعہ اعلیٰحضرت قدس سرہ العزیز کی علم حدیث و متعلقات کے سلسلہ میں غیر معمولی وسعت علم اور بالغ نظری منظر عام پر آئے گی ۔ اور تخریج احادیث کی روشنی میں لوگوں کو اطمینان حاصل ہو گا کہ اعلیٰ حضرت نے حوالوں میں جو کتب احادیث لکھی ہیں وہ یونہی نہیں لکھ دیں ۔

       راقم السطور  اس سلسلہ میں ایک مثال پیش کرتا ہے ۔ حدیث نور جو حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ   سے مروی ہے اس کیلئے اعلی حضرت نے مندرجہ ذیل کتب کے حوالے دئے ہیں ۔

مواہب لدنیہ ، افضل القری ، مطالع المسرات ، شرح مواہب ، تاریخ  خمیس ، مدارج  النبوۃ، لیکن اس وقت کے طریقہ کے مطابق ان کی جلداور صفحہ نمبر کی نشان دہی نہیں فرمائی ہے ۔ 

       حضرت مولف نے تخریج  میں جلدوصفحہ نمبر بلکہ مصنفین کی صراحت بھی فرمادی ۔ جو اس طرح ہے۔

     المواہب اللدنیہ للعسقلانی،    ۱/۵۵     ٭      شرح المواہب للزرقانی،       ۱/۵۵

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن