دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

                           اسباب رد دو ہیں۔

                     Xسقوط از سند           X   طعن برراوی

                     اول  کی مندرجہ ذیل چھ قسمیں ہیں۔

 Xمعلق          X   مرسل   X   معضلX  منقطعX   مرسل خفیX   مدلس

        سقوط راوی  اگر واضح ہو   تو اس سے پہلی  چار قسمیں متعلق ہیں، اور سقوط خفی ہو تو  آخری  دو۔ 

 معلق

 تعریف:۔جس حدیث کی شروع سند سے  ایک ،یا زائد راوی  پے  در پے  حذف ہو ں۔

 حکم۔  یہ حدیث قابل  رد ہے کہ راوی  غیر  مذکور کا حال معلوم نہیں ، ہاں راوی  کا حال  معلوم  ہو

جائے اور وہ شرائط عدالت  اور اوصاف قبولیت  سے  متصف ہو تو مقبول ہو گی ،  یہ حکم   تمام منقطع احادیث کا  ہونا چاہیے۔

 مثال۔  قال ابو ہریرۃ عن النبی صلی اللہ  تعالیٰ علیہ وسلم: اللہ اعلم بمن یجاہد فی سبیلہ۔(۵۸)

 تعلیقات بخاری :۔واضح رہے کہ امام بخاری کی ذکر کر دہ  تعلیقات کو یک قلم مردود  قرار نہیں دیا  جا سکتا، کہ اس کتاب میں صحیح احادیث کے جمع کر نے کا  التزام ہے ،  البتہ  اس میں  تفصیل  یہ ہے کہ  بعض تعلیقات کو یقین و قطیعت کے الفاظ سے  تعبیر کیا  گیا ۔ جیسے۔

       قال ۔ ذکر۔  حکی۔  وغیرہا۔

        اور بعض کو شک و تردد کے ساتھ بیان کیا ہے ، جیسے۔

        قیل ، ذکر،   روی ، وغیرہا۔

       اول کو صحیح اور ثابت کہا جاتا ہے ، اور ثانی  پر تحقیق کے بعد ہی حکم ہوگا،  اس سے پہلے توقف بہتر ہے، ایسی احادیث بخاری  میں صرف ایک  سو ساٹھ  ہیں ۔(۵۹)

 مرسل

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن