30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم۔(۴۶)
تعریف غیر ممکن الجمع:۔ جن احادیث مین موافقت ممکن نہ ہو ۔
حکم۔ ان احادیث کا حکم یہ ہے کہ کسی ذریعہ سے نسخ کا علم ہو جائے تو ناسخ پر عمل ہوگا اور یہ نہ
ہو سکے تو ترجیح کی صورت اپنائی جائے جو کثیرہیں۔
امام سیوطی نے اصولی طور پر ساتھ بتائی ہیں ، یہ بھی نہ ہو تو توقف۔
احناف کے نزدیک احادیث مختلفہ میں اولا نسخ، پھر ترجیح، پھر جمع کو اپنائیں گے ، ورنہ توقف، ورنہ اقوال صحابہ اور پھر آخر میں قیاس کی طرف رجوع کیا جائے گا۔
ترجیح باعتبار متن :۔
٭ حرمت اباحت پر
٭ قول عام فعل خصوص پر، یہ جس میں خصوصیت یا عذر کا احتمال ہو۔
٭ اثبات نفی پر بشرطیکہ نفی مستقل دلیل کی بنیاد پر نہ ہو بلکہ اصل حال و حکم کی رعایت میں ہو۔
٭ محکم معلل غیر معلل پر
٭ شارع کا بیان و تفسیر غیر کے بیان و تشریح پر
٭ دلیل قوی دلیل ضعیف پر
ترجیح باعتبار سند
٭ سند قوی ضعیف پر
٭ سند عالی نازل پر بشرطیکہ دونوں ہم پلہ ہو ں،
٭ فقاہت میں فائق روایات کو دوسروں پر
٭ متعدد رواۃ ایک پر
٭ اتفاقی سند مختلف فیہ پر
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع