دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

حضرت مولف کی علمی جلالت و حیثیت سمجھنے کی لئے کافی و وافی ہیں۔

       لیکن بایں ہمہ ان ہر دو کے تعلق سے میرے خیالات پریشاں بھی صفحۂ قرطاس پر اظہار چاہتے ہیں ۔

       فاضل جلیل عالم نبیل حضرت علامہ مولانا محمد حنیف خاں صاحب رضوی مد ظلہ العالی ، ایک سیماب صفت ، تعمیری مزاج ، صاحب تدبر ، پیکر حرکت و عمل شخصیت کا اسم گرامی ہے  ۔ منعم حقیقی نے آپ کی ذات میں عظیم صلاحیتیں و دیعت رکھی ہے ، آپ ایک تجربہ کار مدرس ، قادر الکلام مقرر ، انتظام  امور کی اعلیٰ صلاحیت سے متصف اور پختہ مشق قلم کار   ہیں ۔

       آپ کی علمی ، تدریسی اور انتظامی خدمت سے آگاہی رکھنے والے عوام و خواص بر ملا اس بات کا عتراف کرتے ہیں : کہ موصوف گرامی جہاں پہونچے  جنگل کو منگل کر دیا ، جس خیابان علم میں قدم رکھا بہار آگئی ، جس ادارے سے متعلق ہوئے اسے ترقیات سے ہمکنار کر دیا  آپ بلا شبہ ان حضرات کی فہرست میں آتے ہیں جن کے بارے میں کسی سخنور نے کہا ہے ۔

               چمن میں پھول کا کھلنا تو کوئی بات نہیں        

         زہے وہ پھول جو گلشن بنائے صحراکو

       ’’ جامع الاحادیث ‘‘ جو آپ  کی مطبوعہ و غیر مطبوعہ علمی خدمات میں شاہکار اور حاصل  کی حیثیت رکھتی ہے  تقریبا ہشت سالہ عرق ریزی و جانسوزی اور کاوش پیہم کا ثمرئہ گراںقدر ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ آپ نے اپنا خون   جگر جلایا ہے تب یہ گنج گرانمایہ ہمارے ہاتھوں میں آیا ہے ۔ تالیفی سفر کی تفصیلی داستاں  خودحضرت مولف نے مقدمہ میں تحریر فرمادی ہے ۔

       آخری پانچ سالوں میں اس تالیف کے سلسلہ میں حضرت مولف نے جو محنت شاقہ برداشت کی اور جس تند ہی کے ساتھ کام کیا راقم السطور اس کا عینی شاہد ہے ۔

       دن میں تو خدمت تدریس اور جامعہ نوریہ رضویہ کی انتظامی ذمہ داریوں کی وجہ سے زیادہ فرصت میسر نہ آتی ، لہذا بیشتر تالیفی کام رات کے وقت میں انجام پاتا۔

       فصل تابستاں کی راتوں میں مصاحبت شمع کیوجہ سے پروانے نثار ہوتے رہتے ، جسم پر رینگتے رہتے اور مچھر اپنی مخصوص خدمت انجام دینے میں مصروف رہتے ۔

       لیکن یہ ہمت کا دھنی ، جہد مسلسل کا متوالا ، پروانوں اور مچھروں کی عنایات سے بے نیاز رات کو بارہ ، ایک

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن