30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حضرت اُبی بن عباس اپنے والد سے ، اور اُبی کے دادا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کر تے ہیں کہ حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا گھوڑا ہمارے باغ میں تھا اور اس گھوڑے کا نام’’ لحیف‘‘ تھا۔
اس حدیث کے راویوں میں اُبی کے سلسلہ میں امام احمد ، امام ابن معین، اور امام نسائی نے قوت حفظ کی خرابی و کمزوری کی بنا پر فرمایا: یہ ضعیف ہیں، اس لئے انکی حدیث حسن ہے، البتہ اس حدیث کو انکے بھائی عبد المہیمن نے بھی روایت کیا ہے اس لئے یہ صحیح لغیرہ قرار
پائی ۔( ۳۹)
حسن لغیرہ
تعریف:۔ حدیث ضعیف جب متعدد طرق سے مروی ہو، اسکا ضعف خواہ سوء حفظ کی وجہ
سے ہو یا انقطاع سند و جہالت راوی کی وجہ سے۔
مرتبہ و حکم:۔ حسن لذاتہ اور ضعیف کے درمیان اسکا مقام ہے ، اس لئے مقبول اور لائق
احتجاج ہے۔(۴۰)
مثال۔ عن شعبۃ عن عاصم عن عبید اللہ عن عبداللہ بن عامر بن ربیعۃ عن ابیہ ان امراۃ من بنی فزارۃ تزوجت علی نعلین ۔ ( ۴۱)
حضرت عامر بن ربیعہ کہتے ہیں : بنو فزارہ کی ایک عورت نے دو جوتیوں کے عوض مہر پر نکاح کیا ۔
قال الترمذی : و فی الباب عن عمر و ابی ہریرۃ وعائشۃ رضی اللہ تعالی ٰ عنہم۔
اس حدیث کے رواۃ میں عاصم سو ء حفظ کی وجہ سے ضعیف ہیں لیکن دوسرے طرق سے اس حدیث کے مروی ہونے کی وجہ سے امام ترمذی نے اس حدیث کو حسن قرار دیا ہے۔( ۴۲)
انتباہ۔ صحت و حسن جاننے کے ذرائع میں اہم ذریعہ تو اہل فن کی تصریح ہے ، البتہ کبھی
بعض قرا ئن کے ذریعہ بھی صحت کا حکم ہو تا ہے ، مثلا ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع