دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

       جیسے راوی  سے قولاً یا فعلاً اسی حدیث کی مخالفت ثابت ہو ۔  یا فقہاء صحابہ اور ائمہ فقہ  و حدیث سے مخالفت ثابت ہو  جبکہ قرائن حدیث کا  تقاضہ  ہو کہ وہ اس حدیث سے ناواقف نہ ہوں گے تو اس  پر عمل جائز نہیں ۔

        اول صورت میں اسکو نسخ پر اوردوسری صورت میں عدم ثبوت اور عدم صحت پر محمول کریں گے۔ جیسے کسی راوی نے اپنی روایت کا اظہار کر دیا تو  روایت مقبول نہیں اور انکار  رجوع پر محمول ہوگا۔

       یہاں ایک بات اور اہم ہے کہ  سننے  کے بعد سے روایت  برابر راوی کے ذہن میں محفوظ ہو۔  ذہول نہ ہو جائے۔  ہاں تحریر میں  محفوظ ہے اور رتحریر دیکھ کر   یاد آگئی  تو اعتبار ہو گا ورنہ  نہیں ۔ یہ امام اعظم کے  نزدیک ہے ، امام ابو یوسف فرماتے ہیں ، تحریر اپنے پاس ہو یا دوسرے کے پاس لیکن اطمینان ہو تو کافی ہے۔ (۳۳)

        اسی انداز کی شرطوں کی وجہ سے   اہل تحقیق بیان کر تے ہیں کہ  امام اعظم  نے احادیث کے  ردو قبول  کا جو معیار  اپنایا  تھا وہ عام محدثین  سے سخت  تر تھا۔(۳۴)

 احاد کی  باعتبار قوت و ضعف تقسیمات

                     دو قسمیں ہیں:۔

              Xمقبول              X     مردود

 خبر مقبول

 تعریف :۔ جس حدیث کا  ثبوت راجح ہو۔

       اس  حدیث کو  جید، قوی،  صالح، مجود،  ثابت، محفوظ اور معروف بھی کہا  جاتا ہے۔

 حکم :۔ شرعی  احکام میں  قابل احتجاج اور لائق عمل ہے۔  مقبول  میں  دو تقسیمات ہیں :۔

              باعتبار فرق مراتب               باعتبار عمل

 تقسیم  اول باعتبار فرق  مراتب

                            چار  قسمیں ہیں :۔

       Xصحیح لذاتہ   Xصحیح لغیرہ   X حسن  لذاتہ  Xحسن  لغیرہ

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن