30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پھر مسند کی تین اقسام ہیں: ۔
Xخبر متواتر X خبر مشہور X خبر واحد
خبر متواتر:۔ تعریف و حکم میں مثل سابق ہے۔
خبر مشہور:۔ عہد صحابہ میں عزیز یا غریب تھی بعدہ حد تواتر کو پہونچ گئی یا بالعموم مشہور ہو گئی ۔
حکم :۔ ثبوت و قطعیت میں متواتر سے قریب ہے، اس سے حاصل شدہ علم موجب اطمینان
اور انکار گمراہی ہو تا ہے۔
باعتبار ثبوت متواتر و مشہور دونوں با یں معنی مساوی درجہ رکھتی ہیں کہ قرآن کریم میں کوئی حکم اس سلسلہ میں نہ ملے جس مضمون کو یہ بیان کر رہی ہیں تو ان کو بھی اسی درجہ میں شمار کیا جائے گا جس درجہ میں آیت کا مضمون ہو تا ہے۔
خبر واحد:۔ وہ حدیث جو کسی عہد میں تواتراور شہرت کی حد کونہ پہونچے۔ خواہ راوی ہر دور میں
ایک ہو یا چند، خواہ ہر طبقہ میں ایسا ہو یا ایک دو طبقات میں ۔
گویا محدثین کے نزدیک عزیز غریب بلکہ بسا اوقات مشہور بھی اسکے تحت آسکتی ہے ۔
حکم:۔ لائق احتجاج ہوتی ہے ، ظن غالب کا افادہ کر تی ہے ، اور چند شرائط کے ساتھ واجب
العمل قرار پاتی ہے۔
شرائط آٹھ ہیں : ۔
Xچار باعتبار راوی X چار باعتبار مروی
۱۔ راوی مسلمان ہو ، عاقل بالغ ہو، عادل ہو، ضابط ہو۔
۲۔ روایت قرآن کے مخالف نہ ہو۔ متواتر دستور کے خلاف نہ ہو۔
۳۔ کسی ایسے مسئلہ کے مخالف نہ ہو جس سے عوام و خواص سب کا سابقہ پڑتا ہو۔ اور حالات کا تقاضہ ہو کہ وہ سب کے علم میں ہوگی۔
ٓ۴۔ صحابہ کرام نے باہمی اختلافات میں اس سے استدلال کیا ہو۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع