30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اسکی بھی دو قسمیں ہیں ۔
٭غریب مطلق ٭غریب نسبی
٭فرد مطلق ٭فرد نسبی
انکے بیان کے لئے ’’تفرد فلاں‘‘ اور ’’اغرب فلاں‘‘ کہا جاتا ہے۔
تعریف غریب مطلق:۔ سند حدیث کے اولین طبقہ میں تفرد و غرابت ہو۔
مثال اول:۔ انما الاعمال بالنیات۔(۲۶)
اعمال کا دارو مدار نیتوں پر ہے۔
اس حدیث کی اول سند میں حضرت عمر فاروق اعظم تنہا ہیں ، یہ حدیث غریب مطلق ان لوگوں کے نزدیک شمار ہو گی جو اولین طبقہ سے مراد صحابہ کرام لیتے ہیں۔
مثال دوم:۔ الایمان بضع و سبعون شعبۃ و الحیاء شعبۃ من الایمان۔(۲۷)
ایمان کے ستر سے زیادہ شعبے ہیں ، ان میں حیاء بھی ایمان کا ایک شعبہ ہے۔
یہ حدیث حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے صرف ابو صالح نے اور ابو صالح سے صرف عبد اللہ بن دینار نے روایت کی ہے، لہذا جو حضرات اولین طبقہ سے تابعین مراد لیتے ہیں انکے نزدیک یہ بھی غریب مطلق ہی شمار ہو گی۔
مثال سوم:۔ نھی النبی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم عن بیع الولاء و ہبۃ، (۲۸)
حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ولاء ( یعنی غلام آزاد کرنے کے بعد آقا کا جو حق غلام سے متعلق رہ جاتا ہے) کو بیچنے اور ہبہ کرنے سے منع فرمایا۔
اس حدیث کو حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے عبد اللہ بن دینار نے تنہا روایت کیا۔
تعریف غریب نسبی:۔ درمیان طبقہ میں غرابت ہو۔
مثال:۔ان النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم دخل مکۃ وعلی رأسہ المغفر، (۲۹)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع