دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

مبشرۃ بھی ہیں، اس حدیث کے علاوہ کسی دوسری حدیث میں ان سب کا اجتماع نہ  ہوا۔  اور بذات خود حضور اقدس   صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے روایت کر نے والے صحابہ کرام اس  کثرت سے کسی دوسری  حدیث میں نہیں ۔

 ٭     امام نووی نے فرمایا: تقریباً دو سو صحابہ کرام سے یہ  حدیث مروی ہے۔

٭     امام عراقی کہتے ہیں:۔ خاص اس متن    کے ساتھ  ستر سے زائد صحابہ کرام سے روایت آئی ۔

مثال متواتر لفظی:۔ نظم قرآن کریم۔

        قرآن کریم  عہد رسالت سے آج تک  انہیں  الفاظ کے ساتھ نقل  ہوتا آیا  جو حضور اقدس  صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم پر نازل ہو ا تھا۔  ہر طبقہ میں   بے شمار افراد اسکے  راوی  رہے  لہذا  نہ کسی سند کی ضرورت اورنہ کسی اسناد کی حاجت، اسکو متواتر  طبقہ کہہ سکتے ہیں۔

 مثال متواتر معنوی:۔ کان رسول اللہ  صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم اذا رفع فی

الدعاء لم یجطہماحتی یمسح بہما وجہہ،  (۱۶)

       رسول اللہ صلی اللہ  تعالیٰ علیہ وسلم جب دعا کے لئے ہاتھ  اٹھاتے تو اس وقت تک  نہیں چھوڑتے جب تک  چہرہ پر نہ  پھیر لیتے۔

       اس حدیث سے دعا کے وقت ہاتھ اٹھا نے کا ثبوت ملتا ہے،  اس سلسلہ میں  ایک سو کے قریب احادیث   ہیں  جن میں  مختلف مواقع پر دعا کے لئے ہاتھ اٹھانے کا  ذکر ہے ، الگ الگ کوئی حدیث حد  تواتر کو نہیں  پہونچی مگر ان کا  قدر مشترک مفہوم یعنی دعاکے وقت ہاتھ اٹھانا متواتر ہے۔

       اسی باب سے ہے حضور نبی  کریم صلی اللہ  تعالیٰ  علیہ وسلم سے مطلق معجزہ کا صدور کہ اگر چہ  معجزات فرداً فرداً خبر واحد  یا خبر مشہور سے  ثابت ہوں لیکن جن   روایات میں   معجزہ کا ذکر ہے وہ متواتر ہیں۔

 متواتر عملی کی مثال:۔ وضو میںمسواک، کہ عملاً اگر چہ  سنت ہے لیکن اسکی سنیت کا اعتقاد

فرض ہے، کیونکہ یہ تواتر عملی سے ثابت شدہ ہے،  لہذا اسکی سنیت کا انکار کفر  ہوگا۔

        اسی قسم سے دن و رات میں پانچ نمازوں کا ثبوت بھی ہے، کہ  ہر زمانہ میں اہل اسلام پانچ وقت کی نمازیں پڑھتے آئے اور  بالاتفاق تمام مسلمان ا ن کو فرض جانتے  اور مانتے ہیں   حتی کہ  غیر مسلم بھی اس بات سے واقف ہیں کہ  مسلمانوں کے یہاں  پانچ وقت کی نماز پڑھی  جاتی ہے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن