دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

۲۔     قرآن کریم کے لئے تواتر شرط ہے حدیث قدسی کیلئے نہیں۔

۳۔      قرآن کریم  کلام معجز ہے کہ کوئی مخلوق   اسکی نظیر پیش نہیں کر سکتا ۔

۴۔    قرآن کریم کا منکر کافر ہے، حدیث قدسی کا نہیں  جب تک  تواتر سے  ثابت نہ ہو۔

مثال:۔ ان اللہ تعالیٰ یقول :ان الصوم لی و انا اجزی بہ ۔ (۵)

        بیشک اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: بیشک روزہ میرے لئے ہے ، اور میں اس کی  جزا دوں گا۔

مرفوع:۔ وہ حدیث ہے جو حضور  سید عالم صل اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی  طرف منسوب ہو،خواہ 

قول  ہو یا فعل ، تقریر ہو یا حال۔

       کسی حدیث کا رفع ثابت کر  نے کیلئے سند  مذکور ہو  یا غیر مذکور، ناقص ہو یا کامل، صحابی ہوں یا تابعی،  وغیرہ کوئی بھی  بیان کریں  بہر حال وہ حدیث مرفوع ہی رہے گی۔

        یہ اور مسند ہم معنی  ہیں، لہذا ان دونوں کا اطلاق متصل ، منقطع اور مرسل وغیرہا سب پر ہوتا ہے، بعض حضرات کا کہنا کہ مسند کا اطلاق صرف متصل پر ہی ہوتا ہے،  ہاں جن محدثین  نے مرفوع کو مرسل  کامقابل  قرار دیا ہے وہ مرفوع متصل  ہی   مراد  لیتے ہیں ۔(۶)

       مرفوع کی اصولی طور پر  دو قسمیں ہے:۔

       Xحقیقی              X حکمی

مرفوع حقیقی:۔ وہ حدیث جو صراحۃ حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی طرف منسوب ہو۔

                     اسکی چار قسمیں ہیں:۔

       Xقولی        X فعلی                X تقریری            Xوصفی

 قولی:۔ وہ حدیث  جو  بذریعہ قول  بیان کی جائے،  یونہی وہ حدیث جو قول کے بجائے ان الفاظ 

سے بیان کی جائے جو اسکا مفہوم ادا کریں۔

       جیسے:۔ امر،  نھی،  قضی،  حکم،  وغیرہا۔

 فعلی:۔ فعل  یا عمل  کے ذریعہ بیان کر دہ وہ  حدیث، یونہی ان الفاظ سے  جو مختلف افعال و اعمال

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن