دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

۱۔     یہ حدیث کے مرادف  وہم معنی  ہے ۔ عام علمائے فن کے نزدیک  یہ  قول ہی زیادہ پسندیدہ  ہے ۔

۲۔    حدیث کا مقابل ۔ یعنی اس سے  وہ امور مراد ہوتے ہیں جو حضور سید  عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے علاوہ کسی دوسرے سے منقول ہوں ۔

۳۔     حدیث  سے عام ۔ یعنی ہر منقول چیز خواہ حضور سے منقول ہو یا غیر سے ۔

       بعض نے اس طرح بھی فرق بیان کیا ہے کہ جو حضور سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم اور صحابہ و تابعین  رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین سے مروی ہو  اسکو حدیث کہتے ہیں ، اور ملوک و سلاطین اور ایام گزشتہ کی حکایات کو خبر کہا  جاتا ہے۔ لہذا جو سنت کے ساتھ مشغلہ رکھتا ہے اسکو محدث کہتے ہیں ، اور جسکا مشغلہ تاریخ ہو اسکو اخباری کہتے ہیں ۔

       خبر میں اصولاً دو طرح کی تقسیم جاری ہوتی ہے:۔

۱۔    باعتبار مصدر ومدار ۔ یعنی اس ذات کے اعتبار سے جس سے وہ منقول ہے ۔

۲۔    باعتبار نقل ۔یعنی اس اعتبار سے کہ نقل درنقل ہم تک کس طرح پہونچی ۔

اقسام خبر باعتبار مدارو مصدر 

       اس اعتبار سے خبر کی چار اقسام ہیں ۔

       Xحدیث قدسی ۔      Xمرفوع ۔    Xموقوف ۔  X  مقطوع۔

       پہلی تین اقسام کی باعتبار  سند  دو دو قسمیں ہیں ۔

              متصل ۔         منقطع ۔

       مقطوع کو علی الاطلاق متصل نہیں کہتے  بلکہ  قید کے ساتھ  یوں کہا  جاتا ہے ۔

ہذا متصل  الی سعید بن المسیب ،او الی الزہری ، او الی مالک۔

 حدیث قدسی:۔ وہ حدیث  جسکے راوی حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ہوں اور نسبت اللہ تعالیٰ   کی طرف ہو۔

       حدیث قدسی  اور قرآن کریم میں متعدد  وجوہ سے فرق ہے۔

۱۔     قرآن کریم کے الفاظ و معانی دونوں  من جا نب اللہ ہوتے ہیں، بر خلاف حدیث قدسی کہ اس میںمعانی اللہ عزوجل کی جانب سے اور الفاظ حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی  طرف سے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن