30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مردود ہونے کا فیصلہ ہو سکے ۔
موضوع ۔سند و متن بحیثیت ردو قبول ۔
اس کے تحت حسب ذیل مباحث خاص اہمیت کے حامل ہیں ۔
۱۔ نقل حدیث کی کیفیت و صورت ۔ نیز یہ کہ وہ کس کا فعل وتقریر ہے ۔
۲۔ نقل حدیث کے شرائط۔ ساتھ ہی یہ بھی کہ نقل کی کیا کیفیت رہی ۔
۳۔ اقسام حدیث باعتبار سند و متن ۔
۴۔ احکام اقسام حدیث ۔
۵۔ احوال راویان حدیث ۔
۶۔ شرائط راویان حدیث ۔
۷۔ مصنفات حدیث ۔
۸۔ اصطلاحات فن ۔
غایت ۔حدیث مقبول کا مردود سے امتیاز ۔
اس علم کے اصول و قواعد کا بعض حصہ تو قرآن و حدیث سے مستنبط ہے ۔حضور سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے عہد پاک اور صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین کے قرن خیر میںبھی اس پر عمل رہا ہے ۔
مثلاً ارشاد باری تعالیٰ ہے: ۔
یاایہا الذین اٰمنوا ان جاء کم فاسق بنبأ فتبینوا ۔ (۱)
نیز اللہ کے رسولصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :۔
نضر اللہ عبدا سمع مقالتی فوعاہا ثم بلغہا عنی ، فرب حامل فقہ غیر فقیہ ، فرب حامل فقہ الی من ہو افقہ منہ ۔ ( ۲)
اللہ تعالیٰ اس بندے کو خوش رکھے جس نے میری حدیث سن کر محفوظ کی ، پھر اسے دوسروں تک پہونچایا ، کیونکہ بہت لوگ فقہ کی باتیں جانتے ہیں لیکن خود فقیہ نہیں ہوتے ، اور بہت لوگ وہ ہیں کہ دوسروں سے بیان کرتے ہیں جو زیادہ فقیہ ہوتے ہیں۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع