دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

متزلزل ہوگئے لیکن ہر دور میں آپ  استقامت  فی الدین  کا جبل عظیم بن کر ان حوادث زمانہ  کا مقابلہ خندہ پیشانی  سے فرماتے رہے ۔

       آپ نے اس دور پر فتن میں نسبندی کی حرمت کا فتوی  صادر فرمایا جبکہ عموما دینی ادارے خاموش تھے ، یا  پھر جواز کا فتوی دے چکے تھے ۔

وصال:۔۔۱۳؍ محر الحرام ۱۴۰۲ ھ /        ۱۱ ؍نومبر ۱۹۸۱ ،بدھ کا دن گزار کر  شب میں ۱؍ بج کر چالیس منٹ پر ۹۲ سال کی عمر شریف میں وصال فرمایا اور جمعہ کی نماز کے بعد لاکھوں افراد نے نماز جنازہ اسلامیہ کالج کے وسیع میدان میں ادا کی اور امام احمد رضا کے پہلو  میںدفن کر دیا گیا ۔

 عبادت و ریاضت :۔ سفر و حضر ہر موقع پر کبھی آپ کی نماز  پنجگانہ قضا نہیں ہوتی تھی،ہر نماز

وقت پر ادا فرماتے ، سفر میں نماز کا اہتمام نہایت مشکل ہوتا ہے  لیکن حضر ت پوری حیات مبارکہ اس پر عامل رہے۔ اس سلسلہ   میں چشم دید واقعات لوگ بیان کرتے ہیں کہ نماز کی ادائیگی و اہتمام کیلئے ٹرین چھوٹنے کی بھی پرواہ نہیں فرماتے تھے ، خود نماز ادا کرتے اور ساتھیوں کو بھی سخت  تاکید فرماتے۔

 زیارت حرمین شریفین :۔  آپ نے  تقسیم ہند سے پہلے دو مرتبہ حج و زیارت کیلئے سفر

فرمایا، اس کے بعد تیسری مرتبہ ۱۳۹۱ ھ / ۱۹۷۱ ء میں جب کہ فوٹو لازم ہو چکا تھا لیکن آپ اپنی حزم و احتیاط  پر قائم رہے لہذا  آپ کو پاسپورٹ وغیرہ ضروری پابندیوں سے مستثنی قرار دے دیا گیا اور آپ حج و زیارت کی سعادت سے سرفراز ہوئے ۔

  فتوی نویسی کی مدت : ۔آپ کے خاندان کا یہ طرئہ امتیاز رہا ہے کہ تقریبا ً ڈیڑھ سو سال سے

فتوی نویسی کا گراں قدر فریضہ انجام دے رہا ہے ۔ ۱۸۳۱ ھ میں سیدنا اعلیٰ حضرت  قدس سرہ کے جد امجد امام العلماء  حضرت مفتی   رضا علی خاں صاحب قدس سرہ نے بریلی کی سر زمین پر مسند افتاء کی بنیاد رکھی ، پھر  اعلیٰ حضرت کے والد ماجد علامہ مفتی نقی علی خاں صاحب قدس سرہ نے یہ فریضہ انجام دیا اور متحدہ پاک و ہند کے جلیل القدر علماء میں آپ کو سر فہرست مقام حاصل تھا ، ان کے بعد امام احمد رضا قد س سرہ نے تقریبا نصف صدی تک علوم  و معارف  کے دریا بہائے اور فضل و کمال کے ایسے جوہر دکھائے کہ علمائے ہندہی نہیں بلکہ فقہائے حرمین طیبین  سے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن