30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(۹) النھی الاکید عن الصلاۃ وراء عدی التقلید ۱۳۰۵ھ
ّ(۱۰) الافاضات الرضویہ فی اصول الحدیث
مندرجہ بالاکتب کے علاوہ امام احمد رضا محقق بریلوی نے ائمہ متقدمین کے مندرجہ ذیل کتب احادیث ، اصول حدیث ، اور کتب اسما الرجال پر حواشی ارقام فرما کر علم حدیث کی نمایاں خدمات انجام دینے میں ایسا اہم کردار ادا فرمایا ہے کہ رہتی دنیا تک آپ کا نام خادم احادیث نبویہ کی حیثیت سے طلائی حروف سے منقش رہے گا ۔
صحیح بخاری شریفn صحیح مسلم شریف nترمذی شریفn نسائی شریفn ابن ماجہ شریف n تیسیر شرح جامع صغیرn تقریب التہذیب nسنن دارمی شریف n کتاب الاسماء و الضفاتn موضوعات کبیر nالاصابہ فی معرفۃ الصحابۃ nتذکرۃ الحفاظ nخلاصہ تہذیب الکمال nمیزان الاعتدالn تہذیب المہذیبn کشف الاحوال فی نقد الرجال nاللالی المصرعۃ فی الاحادیث الموضوعۃ n التعقبات علی الموضوعاتn شرح نخبۃ الفکرn مجمع بحار الانوارn کنز العمالn کتاب الاثارn کتاب الحجn مسند امام اعظمn مسند امام احمد بن حنبل n طحاوی شریفn خصائص کبریٰ الکشف عن تجاوز ھذا الامۃ من الالف وغیرہ
امام احمد رضا محقق بریلوی علیہ الرحمۃ والرضوان نے جو مذکور حواشی ارقام فرمائی ہیں ان حواشی میں ایک خوبی یہ ہے کہ مذکور حواشی عام مصنفین کے حواشی کی طرح صرف ایک اصل کتاب و متن کے شرح سے ماخوذ نہیں بلکہ خود ان کے افادات و افاضات ہونے کی وجہ ایک مستقل تصنیف کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان حواشی میں آپ نے احادیث کے تمام گوشوں پر گہری نظر رکھ کر حواشی ارقام فرمائی ہیں ۔ یہ سب آپ کی وسعت بصیرت و عمیق مطالعہ کا نتیجہ ہے۔
امام احمد رضا محقق بریلوی کی ایک اہم خوبی یہ بھی تھی کہ جب کبھی بھی آپ کوئی حدیث اپنے فتویٰ میں بطور دلیل تحریر فرماتے تو اس حدیث کے ضمن میں ائمہ دین ، علمائے مجتہدین اور اکابر مستنبطین کا موقف کیا ہے ؟ وہ بھی ان کی کتابوں کی عبارتیں نقل اور پیش کرکے بیان کر دیتے تھے ۔
امام احمد رضا محقق بریلوی کو علوم حدیث میں جو ملکہ حاصل تھا اور جو مہارت تامہ ان کی عبارتوں کے ہر ہر لفظ سے عیاں ہوتی تھھی، اس کی نظیر بہت دور تک نظر نہیں آتی ۔ کہیں اختصار کیساتھ ضمناً اور کہیں تفصیل کے ساتھ مستقلاً آپ نے علوم حدیث پر ایسی معرکۃ الآرا ابحاث فرمائی ہیں کہ اگر ان بحثوں کو امام بخاری و امام مسلم و امام ترمذی ملاحظہ فرمالیں تو وہ امام احمد رضا محدث بریلوی کو اپنے سینے سے لگا کر ان کی صلاحیتوں کو صد آفریں کہہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع