دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

کا رد

 کیا ۔اس دو گھنٹے تک حضرت موصوف محض سکوت کے ساتھ ہمہ تن گوش ہو کر میرا منہ دیکھتے

 رہے ۔  جب میں نے تقریر ختم کی چپکے سے اٹھتے ہوئے قریب الماری رکھی تھی وہاں تشریف لے گئے اور ایک کاغذ نکال لائے جس میں مولوی سلامت اللہ صاحب رامپوری کے رسالہ ’’اعلام الاذکیا‘‘  کے اس قول کے متعلق کہ حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو’’ ہو الاول و الآخر و الظاہر و الباطن و ہو بکل شیٔ علیم،‘ لکھا ، چند سوال تھے اور جواب کی نا  تمام سطریں  لائے ۔

              مجھے دیکھا اور فرمایا ’’ تیر اآنا اللہ کی رحمت تھا ورنہ مولوی سلامت اللہ کے کفر کا فتوی یہاں سے جا چکتا ‘‘ میں حمد بجالایا اور فرو د گاہ پر واپس آیا ۔ مولانا سے مقا م قیام  کا کوئی تذکرہ نہ آیا تھا ۔اب وہ فقیر کے پاس تشریف لانا چاہتے ہیں اور حج کا ہنگامہ اور جائے قیام نا معلوم ۔  

       آخر خیا ل فرمایا کہ ضرور کتب خانے میں آیا کرتا ہوگا۔  ۲۵؍ذو الحجہ ۱۳۲۳ھ کی تاریخ ہے بعد نماز عصر کتب خانے کی سیڑھی پر چڑھ رہا ہوں ،پیچھے سے ایک آہٹ معلوم ہوئی دیکھا تو حضرت مولانا شیخ صالح کمال  ہیں  ۔بعد سلام و مصافحہ کتب خانے  میں جاکر بیٹھے ، وہاں حضرت مولانا سید اسماعیل او ران کے نو جوان سعید رشید بھائی سید مصطفی ان کی والد ماجد  سید خلیل اور بعض حضرت جن کے اس وقت نام یاد نہیں تشریف فرما ہیں ۔ حضرت  مولانا شیخ صالح کمال  نے جیب سے ایک پرچہ نکالا جس پر علم غیب کے متعلق پانچ سوال  تھے ( وہی سوال  جن کا جواب مولانا نے شروع کیا تھا اور تقریر فقیر کے بعد چاک فرمادیا تھا ) مجھ سے فرمایا: یہ سوال وہابیہ نے حضرت سیدنا کے ذریعہ سے پیش کئے ہیں اور آپ سے جواب مقصود ہے ۔ میں نے سید مصطفی  سے گزارش کی کہ قلم دوات دیجئے ۔ حضرت مولانا شیخ کمال ومولانا سید اسماعیل و مولانا سید خلیل  سب اکابر نے کہ تشریف فرما تھے  ارشاد فرمایا کہ ہم ایسا فوری جواب  نہیں  چاہتے بلکہ ایسا جواب کہ خبیثوں کے دانت کھٹے ہوں ۔ میں نے عرض کی: کہ اس کیلئے قدرے  مہلت چاہیئے ۔ دو گھڑی دن باقی ہے اس میں کیا ہو سکتا ہے ۔ حضرت مولانا شیخ صالح کمال نے فرمایا کل سہ شنبہ ، پرسوں  چہار شنبہ    ہے  ۔ان دو روز میں ہو کہ پنجشنبہ کو مجھے مل جائے کہ میں شریف کے سامنے پیش کردوں۔ میں   نے اپنے رب کی عنایت  او راپنے نبی  صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی اعانت پر بھروسہ کر کے وعدہ کر لیا اور شان الہی کہ دوسرے ہی دن بخار نے پھر عود کیا ۔ اسی حالت میں رسالہ تصنیف کرتا اور حامد  رضا خاں تبیض

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن