دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

بھی فرماتے کہ اگر میری طرف سے کوئی بات ہو گئی ہو تو معاف کر دو اور کسی کا حق رہ گیا ہو تو بتادو ۔ آپ ’’ الحب فی اللہ و البغض فی اللہ  ‘‘ اور’’ اشداء علی الکفار ورحماء بینہم ‘‘ کی جیتی جاگتی تصویر تھے ، آپ اپنے شاگردوں  اور مریدوں سے بھی بڑے لطف و کرم اور محبت سے پیش آتے   تھے ۔ اور ہر مرید اور شاگرد یہی سمجھتا تھا کہ اسی سے زیادہ محبت کرتے ہیں ۔

       ایک بار کا واقعہ ہے کہ  آپ لمبے سفر سے بریلی واپس ہوئے ۔ ابھی گھر پر اترے بھی نہ تھے اور تانگہ پر بیٹھے ہوئے تھے کہ بہاری  پور بریلی کے ایک شخص نے جس کا بڑا بھائی آپ کا مرید تھا  اور اس وقت بستر علالت پر پڑا ہو تھا آپ سے عرض کیا کہ حضور روز ہی آکر دیکھ جاتا ہوں  لیکن چونکہ حضور سفر  پر تھے اس لئے دولت کدے پر معلوم کر کے ناامید لوٹ جاتا تھا ، میرے بھائی سرکار کے مرید ہیں  اور سخت بیمار ہیں چل پھر نہیں سکتے ۔ ان کی بڑی تمنا ہے کہ کسی صورت اپنے مرشد کا دیدار کرلیں ۔ اتنا کہنا تھا کہ آپ نے گھر کے سامنے تانگہ رکوا کر   اسی پر بیٹھے ہی بیٹھے   اپنے چھوٹے صاحبزادے نعمانی میاں صاحب کو آواز دی اور کہا سامان اتروائو

میں بیمار کی عیادت کر کے ابھی آتا ہوں ۔ اور آپ فورا اپنے مرید کی عیادت کیلئے چلے گئے ۔

       بنارس کے ایک مرید آپ کے بہت منہ چڑھے تھے اور آپ سے بے پناہ عقیدت بھی رکھتے تھے ، اور محبت بھی کرتے تھے ،ایک بار انہوں نے دعوت کی، مریدوں میں گھرے رہنے کے سبب آپ ان کے یہاں وقت سے کھانے میں نہ پہنچ سکے ان صاحب نے کافی انتظار کیا اور جب آپ نہ پہونچے  تو گھر میں تالا لگا کر اور بچوںکو لیکر کہیں چلے گئے ۔  جب ان کے مکان پر پہونچے تو دیکھا کہ تالا بند ہے، مسکراتے ہوئے لوٹ آئے، بعد میں ملاقات ہونے پر انہوں  نے  ناراضگی بھی ظاہر کی   اور روٹھنے کی وجہ بھی بتائی  ۔ آپ نے بجائے ان پر ناراض  ہونے یا

اسے اپنی ہتک سمجھنے کے انہیں الٹا منایا اور دلجوئی کی ۔

        آپ خلفائے اعلیٰ حضرت اور اپنے ہم عصر علماء سے نہ صرف محبت کرتے تھے بلکہ ان کا احترام بھی کرتے تھے جبکہ  بیشتر آپ سے عمر اور    علم و فضل میں   چھوٹے اور کم پایہ کے تھے ،  سادات کرام خصوصاً مارہرہ مطہرہ کے مخدوم زادگان کے سامنے تو بچھ جاتے تھے اور آقائوں کی

طرح ان کا احترام کرتے تھے ۔

        طالب  علمی کا  زمانہ میں شب و روز مطالعہ و مذاکرۃ جاری رہا ۔   اور ۱۹؍ سال کی عمر شریف ۱۳۱۱ھ/

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن