دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

کہ امام احمد رضا محقق بریلوی اس علم کے ساتھ  ساتھ دیگر و علوم و فنون کی طرف بھی توجہ فرماتے تھے اور ان کے ذریعہ خدمت دین متین میں سعی بلیغ فرماتے تھے۔

    فن’’ اسما الرجال ‘‘میں امام احمد رضا محقق بریلوی کی مہارت تامہ کا یہ عالم تھا کہ جب کسی طرق حدیث یا راوی حدیث پر بحث کرتے تو اس کا طبقہ و درجہ طے کرنے میں دلائل و شواہد کا انبار لگا دیتے تھے ۔ روایتوں اور سندوں سے صفحے کے صفحے بھر دیتے تھے اور جرح و تعدیل و نیز معرفت و تحمیص  حدیث پر جو بحث فرماتے ہیں ، وہ بڑے بڑے محدثین میں بھی بہت کم دیکھنے کو ملتی ہے ۔ مثال کے طور پر :۔

    سادات کرام اور حضرات بنی ہاشم کو زکوۃٰ دینا حرام ہے ، اس مسئلہ کی تحقیق میں آپ نے ایک مستقل کتاب’’ الزھر الباسم فی حرمتہ الزکوۃٰ علی بنی ہاشم ‘‘ تصنیف فرمائی ۔ اس کتا ب میں آپ نے علم حدیث کے دریا بہا کر اپنی عبقریت کا طرئہ امتیاز قائم کر دیا ہے ۔ ایک حدیث کو بیان کر کے صرف ایک دو یا پانچ دس کتابوں کے حوالے نہیں بلکہ پچاسوں حوالے درج کرناامام احمد رضا کے لئے کوئی دشوار مرحلہ نہیں تھا ۔ جس کی نظیر فتاویٰ رضویہ شریف ، جلد۔ چہارم صفحہ نمبر ۴۸۶ پر مرقوم وہ حدیث ہے ، جس میں بنی ہاشم اور سادات کرام پر زکوۃ کی حرمت کا بیان ہے ۔ اس حدیث کی صحت میں امام احمد رضا محقق بریلوی نے پچیس ۲۵ راویان حدیث کے اسمائے گرامی اور ان کی روایت کردہ یہ حدیث کون کون سی کتاب میں درج ہے ، وہ بھی ذکر فرما دیا ۔

    علاوہ ازیں حدیث دانی میں اپنے کو اعلم ، اکمل واتم سمجھنے والے باطل گروہ فرقہ غیر مقلدین کے در میں امام احمد رضا محقق بریلوی نے جب قلم اٹھایا تو حسب ذیل کتب کے علاوہ دیگر کتب ارقام فرمائیں ، جن کی کل تعداد تیس ۳۰ سے بھی زائد ہیں ۔

(۱) الفضل الموھبی فی معنی اذا صح الحدیث فھو مذھبی ۱۳۱۳ھ

(۲)حاجز البحرین الواقی عن جمع الصلاتین ۱۳۱۳ھ

(۳) اکمل البحث علی اھل الحدث ۱۳۲۱ھ

(۴) مدارج طبقات الحدیث۱۳۱۳ھ

(۵) الھاد الکاف فی حکم الضعاف۱۳۱۳ھ

(۶) الروض البھیج فی آداب التخریج ۱۲۹۹ھ

(۷) النجوم الثواقب فی تخریج احادیث الکواکب ۱۲۹۶ھ

(۸) منیر العین فی حکم تقبیل الابھامین ۱۳۱۳ھ

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن