30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
واجب شرعی کا معارضہ نہ کرے گا ۔ مثلا معاذ اللہ جسے یہ عارضہ ہو اس کے اولاد و اقارب و زوجہ سب اس احتیاط کے باعث اس سے دور بھاگیں اور اسے تنہا و ضائع چھوڑ جائیں یہ ہر گز حلال نہیں ۔بلکہ زوجہ ہر گز اسے ہم بستری سے بھی منع نہیں کر سکتی ۔ لہذا ہمارے شیخین مذہب امام اعظم، و امام ابو یوسف رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے نزدیک جذام شوہر سے عورت کو درخواست فسخ نکاح کا اختیار نہیں ۔ اور خدا ترس بندے تو ہر بیکس بے یار کی اعانت اپنے ذمہ پر لازم سمجھتے ہیں ۔
حدیث میں ہے ۔ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں :
اللہ اللہ فی من لیس لہ الا اللہ ۔
اللہ سے ڈور اللہ سے ڈرو ، اس کے بارے میں جس کا کوئی نہیں سوا اللہ کے
لہذا علماء کا اتفاق ہے کہ مجذوم کے پاس بیٹھنا اٹھنا مباح ہے اور اس کی خدمت گزاری
و تیمار داری موجب ثواب ۔ و اللہ تعالیٰ اعلم ۔
فتاوی رضویہ حصہ دوم ۹/۲۵۳
اس تفصیل سے جملہ احادیث میں توفیق و تطبیق بروجہ اتم ظاہر ہوئی اور اصلاً کسی کو مجال دم زدن نہ رہی۔ واللہ الموفق وہو ولی التوفیق۔
بلا شبہ ایسی تحقیقات عالیہ محدث بریلوی کا حصہ ہیں۔
اور علوم و فنون کے بحر عمیق سے جواہر عالیہ کو چن چن کر صفحہ قرطاس کی لڑی میں پرو دینا ان کا کمال ہے جوانکے مولی رب ذو الجلال کا ان پر جو د ونوال ہے ۔ ذلک فضل اللہ یوتیہ من یشائ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع