30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میں سے کسی نے ان کی نماز جنازہ پڑھی تھی ۔
امام ابو دائودنے اسی پر جزم کیا جب کہ وسعت حفظ میں ان کا مقام معلوم ہے ۔
اس پر امام احمد رضا فرماتے ہیں: ۔
یہ احتمال مان کر علامہ زرقانی نے ہمارا بوجھ خودہی اتاردیا ہے ۔
رابعاً:۔ بعض (منافقین ) کو ان کے اسلام میں شبہ تھا یہاں تک کہ بعض نے کہا : حبشہ کے ایک کافر پر نماز پڑھی ۔ لہذا اس نماز سے مقصود ان کی اشاعت اسلام تھی کہ (بیان بالقول کے مقابل) بیان بالفعل اقوی ہے ۔ لہذا مصلی میں تشریف لے گئے کہ جماعت کثیر ہو ۔
ان تمام جوابات کا خلاصہ یہ ہوا کہ نجاشی کی نماز جنازہ ان خصوصیات کی بنا پر پڑھی گئی جس سے
حکم عام ثابت نہیں ہوسکتا ۔ حکم عام وہی عدم جواز ہے جس کی بنا پر عام احتراز ہے ۔ یہاںغیرمقلدین کے بھوپالی امام نواب صدیق حسن خاں کی ایک عجوبۂ روزگار تحقیق پر تنبیہ فرماتے ہوئے لکھتے ہیں ۔
غیر مقلدین کے بھوپالی امام نے عون الباری میں حدیث نجاشی کی نسبت کہا۔ اس سے ثابت ہواکہ غائب پر نماز جائز ہے اگر چہ جنازہ غیر جہت میں ہو اور نماز ی قبلہ رو۔
اقول یہ اس مدعی اجتہاد کی کورانہ تقلید اور اس کے ادعا پر مثبت جہل شدید ہے ۔نجاشی کا جنازہ حبشہ میں تھا اور حبشہ مدینہ طیبہ سے جانب جنوب ہے اور مدینہ طیبہ کا قبلہ جنوب ہی کو ہے تو جنازہ غیر جہت قبلہ کو کب تھا ۔
لاجرم لمانقل الحافظ فی الفتح قول ابن حبان انہ انما یجوز ذلک لمن فی جہۃ القبلۃ ، قال حجتہ الجمود علی قصۃ النجاشی ۔
جب حافظ ابن حجر نے فتح الباری میں ابن حبان کا یہ قو ل نقل کیا کہ صرف اسی غائب کی نماز جنازہ ہوسکتی ہے جو سمت قبلہ میں ہو تو اس پر یہ کہا کہ : ان کی دلیل واقعۂ نجاشی پر جمود ہے ۔
تو ان مجتہد صاحب کا جہل قابل تماشا ہے جن کو سمت قبلہ تک معلوم نہیں پھر نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا ان کے جنازہ پر نماز ان کی غیر سمت پڑھنے کا ادعا دوسرا جہل ہے ۔ حدیث میں تصریح ہے کہ حضور نے جانب حبشہ نماز پڑھی رواہ الطبرانی عن حذیفۃ بن اسید رضی اللہ تعالیٰ عنہ ( اسے طبرانی نے حذیفہ بن اسید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع