دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

       اس حدیث سے بعض حضرات غیر مقلدین نے غائبانہ نماز جنازہ اور اسکی تکرار کو جائز کہا تھا ۔ امام احمد رضا محدث بریلوی نے ایسی تمام احادیث کو نقل فرماکر جواز اور عدم جواز کی روایات میں تطبیق وجمع بین الاحادیث کا نہایت شاندار نقشہ کھینچ دیاہے ۔ زمانۂ اقدس میں  صدہا صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم نے دوسرے مواضع میں وفات پائی کبھی کسی حدیث صحیح صریح سے ثابت نہیں کہ حضور نے غائبانہ ان کے جنازہ کی نماز پڑھی ہو ۔ کیا وہ محتاج رحمت والا نہ تھے ؟ کیا معاذاللہ حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو ان پر یہ رحمت وشفقت نہ تھی ؟ کیا ان کی قبور اپنی نماز پاک سے پرنور نہ کرنا چاہتے تھے؟ کیا جو مدینہ طیبہ میں  مرتے انہیں کی قبور محتاج نور ہوتیں اور جگہ اس کی حاجت نہ تھی؟ یہ سب باتیں بداہۃ باطل ہیں تو حضور اقدس  صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا عام طور پر ان کی نماز جنازہ نہ پڑھنا ہی دلیل روشن وواضح ہے کہ جنازہ غائب پر نماز ناممکن تھی ورنہ ضرور پڑھتے کہ مقتضی بکمال وفور موجود اور مانع مفقود ، لاجرم نہ پڑہنا قصداً بازرہنا تھا،اور جس امر سے مصطفی  صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم بے عذر مانع بالقصد احتراز فرمائیں وہ ضرور امر شرعی ومشروع نہیںہوسکتا ۔

       فرماتے ہیں :۔

        دوسرے شہر کی میت پر صلاۃ کا ذکر صرف تین واقعوں میں روایت کیاجاتاہے ۔ ایک یہ ہی واقعہ نجاشی ، دوسرا واقعہ معاویہ لیثی ، تیسرا واقعہ امرائے معرکۂ موتہ ۔

        واقعہ اولیٰ ۔ اس واقعہ کی ایک روایت گذری ، دوسری روایات مسند احمد وغیرہ میں حضرت عمران بن حصین سے یوں ہیں کہ ۔

       ہم نے حضور کے پیچھے نمازپڑھی اور ہم یہ ہی اعتقاد کرتے تھے کہ حضرت نجاشی کا جنازہ ہمارے آگے موجود ہے ۔

        حضرت ابن عباس کی روایت میں یوں آیاکہ ۔

       حضرت نجاشی کا جنازہ حضور کے لئے ظاہر کردیا گیا ، حضور نے اسکو دیکھا اور اس پر نماز پڑھی ۔

        حضرت حذیفہ بن اسید کی روایت اس طرح آئی کہ :۔

       حضور نے حبشہ کی جانب منہ کرکے چارتکبیریں کہیں ۔

       واقعہ ثانیہ ۔ حضرت معاویہ لیثی نے مدینہ طیبہ میںانتقال کیا ، حضور نے تبوک میں ان پر نماز جنازہ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن