دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

نکل جائے ۔ ملاجی ان کے لئے ٹھیک دوپہر کا سایہ  بنا رہے ہیں اوروہ بھی  تھوڑانہ بہت آدھی مثل جبھی تو کہتے ہیں کہ وہابی ہوکر آدمی کی عقل ٹیلوں کا سایۂ زوال ہوجاتی ہے ۔

        لطیفہ ۔(۳)

       اقول :۔اور بڑھ کر نزاکت فرمائی ہے کہ:۔

        مساوات سایہ کے ٹیلوں کے مقدار میں مراد نہ ہو بلکہ ظہور میں یعنی پہلے سایہ جانب شرقی معدوم تھا اور مساوات نہ تھی ٹیلوں سے کیوںکہ وہ موجود تھے اور وقت اذان کے سایہ جانب شرقی بھی ظاہر ہوگیا پس برابر ہوگیا ٹیلوں کے ظاہر ہونے میں اور موجود ہونے میں نہ مقدارمیں اس جواب کی قدر ۔ (معیار الحق)

        ملاجی اپنے ہی ایمان سے بتادیں وقت ٹھنڈافرمایا یہاں تک کہ ٹیلوں کا سایہ ان کے برابر آیا اس کے یہ معنی کہ ٹیلے بھی موجود تھے سایہ بھی موجود ہوگیا اگر چہ وہ دس گز ہوں یہ جَوبرابر۔ اے سبحٰن اللہ !اسے کیوں تحریف نصوص کہئے گا کہ یہ تو مطلب کی گھڑت ہے ۔ ایسا لقب تو خاص بے چارے حنفیہ کا  خلعت ہے ۔ ملاجی ! اگر کوئی کہے کہ میں ملاجی کے پاس رہا یہاں تک کہ ان کی داڑھی بانس برابرہوگئی تو اس کے معنی یہی ہوں گے نہ کہ ملاجی کا سبزہ آغاز ہوا کہ پہلے بانس موجود تھا اور ملاجی کی داڑھی معدوم ، جب رُواں کچھ کچھ چمکا چمکتے ہی بانس برابر ہوگیا کہ اب بانس بھی موجود،بال بھی موجود ۔ع

                     مرغک از بیضہ بروں آید ودانہ طلبد

              (مرغ جب انڈے سے باہر آتاہے تو دانہ طلب کرتا ہے )

  ۵۔ مختلف  روایا ت میں تطبیق

Y الامن والعلی میں بحوالۂ مشکوۃ حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ایک حدیث نقل فرمائی۔

        لاتقولوا ماشاء اللہ وشاء فلان ، ولکن قولوا ماشاء اللہ ثم شاء فلان ۔

       نہ کہو جو چاہے اللہ اور چاہے فلاں ۔ بلکہ یوں کہو جو چاہے اللہ پھر چاہے فلاں ۔

 اس حدیث کے ساتھ ایک منقطع روایت شرح السنۃ سے یوں مذکور ہے ۔ لاتقولوا :ماشاء اللہ وماشاء محمد وقولواماشاء اللہ وحدہ ، نہ کہو جو چاہے اللہ اور محمدصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ،یوں کہو کہ جو چاہے ایک اللہ۔

        اسی روایت منقطعہ کو نقل کرکے امام الوہابیہ تفویۃ الایمان میں لکھا تھا ۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن