دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

حاصل گفتگو کی جائے تو دفاتر کے دفاتر ارقام ہو سکتے ہیں ۔ جو یہاں ممکن نہیں ۔ مختصر یہ کہ ائمہ دین اور محدثین کرام نے مذکورہ اقسام صرف اسی لئے طے فرمائے ہیں کہ ایسی کوئی بات کہ جو حقیقۃً ، سرکار دو عالم ﷺ نے ارشاد نہ فرمائی ہو ، اس کے باوجود بھی وہ بات حضو ر کی طرف منسوب نہ ہو جائے ۔ ایک ضروری امر کی طرف بھی معزز قارئین کرام کی توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے کہ حدیث کا صحیح و قوی ہونا یا ضعیف و موضوع ہونا ، صرف اور صرف راوی کے اعتبار سے ہے یعنی اس حدیث کو کس روای نے روایت کیا ہے ۔ اسی پر دارومدار ہے ۔ حضور اقدس ﷺ کی زبان فیض ترجمان سے نکلا ہوا ہر قول و ارشاد بحمد اللہ تعالیٰ صحیح و قوی بلکہ اصح و قوی ہے ۔

    جیسا کہ اوراق سابقہ میں ذکر کیا  ہے کہ احادیث کریمہ دراصل اقوال و افعال نبی کریم ﷺ کا مجموعہ ہے اور یہ مجموعہ فی الحقیقۃ قرآن کریم کی تعبیر وتشریح ہے ۔ قرآن کریم میں بیان شدہ شرعی احکام کی عملی صورت کی وضاحت و ہیئت احادیث کریمہ ہی سے سمجھ میں آتے ہے ۔ اور قرآن کریم میں مذکور شرعی احکام متعین کرنے کا ذریعہ احادیث رسول اکرم ہیں ۔ لہذا صحابہ کرام کے زمانہ ہی سے احادیث رسول کے عظیم ذخیرہ کو محفوظ کرنے کا اہتمام و التزام کیا گیا اور اس کے تعلق سے قوانین و ضوابط مقرر کئے گئے ہیں ۔ انہیں میں سے اسما الرجال بھی ہے ، اس فن میں روایان احادیث کے حالات کی معرفت کا علم حاصل کیا جاتا ہے۔ جو روایان حدیث کی زندگی پر کھلی روشنی ڈال سکے۔

    اس علم میں ۱ھ سے ۷۷۰ ھ تک کے تقریباً پانچ لاکھ روایان حدیث کا تذکرہ ہے ۔ اور ان روایان حدیث کے حالات زندگی پر ہی ان روایان حدیث کے ثقہ اور غیر ثقہ ہونے کا اندازہ ہوتا ہے اور ان کے روایت کرنے کی بناء پر ہی حدیث کی صحت و عدم صحت کا انحصار ہے ۔

    محدثین کرام نے روایان حدیث کے حالات زندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے طبقات طے کئے اور روایان حدیث کو الگ الگ طبقا ت میں منقسم کرکے ہر طبقے کی علیحدہ شناخت و پہچان مقرر فرمائی اور روایان حدیث کی ثقاہت اور تصنیف کی بناء پر طبقات احادیث متعین فرمائے اور طبقات احادیث کی بناء پر کتب احادیث کے اقسام مقرر فرمائے تاکہ اسماء کتب سے ہی فوراً پتہ لگ جائے کہ یہ کتاب کس طبقے کی ہے اور اس میں بیان شد ہ احادیث کی صحت کس درجہ کی ہے اور ان احادیث کے روایت کرنے والے حضرات کی ثقاہت کس حد تک ہے ۔

    المختصر! ایک محدث کے لئے صرف متن احادیث کا ذہن میں مستخصر رکھنا ہی ضروری نہیں بلکہ اس کے احاطہ علم و دانش میں یہ امر بھی ہر وقت حاضر ذہن ہونا ضروری ہے کہ اس حدیث کا راوی کون ہے ؟ اور یہ راوی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن