30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ید ‘‘ اگر چہ واحد ہے لیکن استعمال دونوں ہاتھ کیلئے شا ئع وذائع ہے تو اس حدیث کے ذریعہ ایک ہاتھ سے مصافحہ ہر گز ثابت نہیں ۔
پھر فرماتے ہیں :۔
یہ اس وقت ہے کہ حدیث مذکور کو قابل احتجاج مان بھی لیں۔ ورنہ اگر نقدوتنقیح پر آیئے تو وہ ہرگز نہ صحیح ہے نہ حسن بلکہ ضعیف ومنکر ہے ۔ مدار اس کا حنظلہ بن عبداللہ سدوسی پر ہے اور حنظلہ محدثین کے نزدیک ضعیف ہے ۔
امام یحیی بن سعید قطان نے کہا’’ ترکتہ عمداًکان قد اختلط ‘‘ میں نے اس کو عمداًمتروک کیا ، صحیح الحواس نہ رہا تھا ۔
امام احمد نے فرمایا: ضعیف منکر الحدیث ہے ’’ یحدث باعاجیب ‘‘ تعجب خیز روایتیں لاتاہے۔
امام یحیی بن معین نے کہا :’’ لیس بشیٔ تغیر فی اٰخر عمرہ ‘‘ کوئی چیز نہ تھا آخرعمرمیں متغیر ہوگیا تھا۔
امام نسائی نے کہا: ’’ ضعیف ‘‘ ایک بار فرمایا ’’لیس بقوی ۔‘‘
یہ تمام تفصیلات امام ذہبی نے میزان الاعتدال میں ذکر فرمائیں ، یونہی امام ابو حاتم نے کہا قوی نہیں ہیں اور آخر میں خاتم الحفاظ امام ابن حجر عسقلانی نے تقریب میں اس کے ضعف پر جزم فرمایا ۔
یہ ہے نقد رجال پر امام احمد رضا محدث بریلوی کی عمیق نگاہ کہ سات ائمہ حدیث کے اقوال سے حنظلہ سدوسی پر جرح مفسر ومبھم نقل فرمائی ۔
٭ عمامہ باندھ کر نماز پرھنے کی فضیلت کے بارے میں وارد حدیث جو حضرت سالم بن عبداللہ سے مروی ہے ،اس پر امام احمد رضا نے فرمایا :۔
حق یہ کہ یہ حدیث موضوع نہیں ، اس کی سند میں نہ کوئی وضاع ہے نہ متھم بالوضع ، نہ کوئی کذاب ہے نہ متھم بالکذب ، نہ اس میں عقل یا نقل کی اصلاً مخالفت ، لاجرم اسے امام جلیل خاتم الحفاظ ، جلال الملت والدین السیوطی نے ’’جامع صغیر ‘‘ میں ذکر فرمایا جس کے خطبہ میں ارشاد فرمایا: میں نے اس کتاب میں پوست چھوڑکر خالص مغزلیا ہے اور اسے ہر ایسی حدیث سے بچایا ہے جسے تنہا کسی وضاع یا کذاب نے روایت کیا ہے ۔
اس کے بعد ابن النجار کے حوالہ سے اس حدیث کی مکمل سند بیان فرمائی ، جس میں چار راوی عباس بن
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع