دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

بھی کیا کسی کو شبہ ہوسکتاہے کہ یہ حدیث محمدبن اسحاق کے سبب ساقط الاعتبار ہے ۔

٭     الحجۃ الموتمنہ میں ایک حدیث نقل فرمائی کہ مسجد میں ذمی کافر کا داخلہ جائز ہے یعنی ذمی کتابی کا ۔

       اس حدیث کی سند کو امام بدرالدین عینی نے جید کہا تھا حالانکہ تقریب التہذیب میں اس سند میں وارد’’ اشعث بن سوار ‘  ‘    کو ضعیف بتایا گیا ہے ۔

       اس پر امام احمد رضا محدث بریلوی نے تنبیہ فرمائی اور ارشاد فرمایا کہ اس حدیث کی سند  ہمارے اصو   ل  پر  جید  ہے ، ہمارے لئے  جائز نہیں   کہ محدثین کی خاطر اپنے  اصول ترک کردیں چہ جائیکہ متاخرین علماء میں سے ایک شافعی عالم کے قول کے سبب۔ پھر اشعث بن سوار کی تعدیل وتوثیق میں فرمایا :۔

       یہ امام شعبہ ، امام ثوری اور یزید بن ہارون وغیرہم جیسے جلیل القدر ائمہ حدیث کے استاذ ہیں اور امام شعبہ کا روایت حدیث میں محتاط ہونا خوب معلوم ہے ۔

       اشعث کی جلالت شان کے پیش نظرہی ان کے شیخ ابو اسحاق السبیعی نے ان سے روایت کی ، حضرت سفیان ابن عیینہ کہتے ہیں کہ اشعث مجالد سے اثبت ہیں۔

        ابن مہدی نے کہا :یہ مجالد سے ارفع ہیں اور  مجالد صحیح مسلم کے رجال میں سے ہیں ۔

        ابن معین کہتے ہیں:مجھے اسمعیل بن مسلم سے زیادہ محبوب ہیں۔

       امام عجلی کہتے ہیں :حدیث میں محمد بن سالم سے امثل ہیں ۔

        ابن معین کہتے ہیں: یہ ثقہ ہیں  ۔

       عثمان بن ابی شیبہ کہتے ہیں: صدوق ہیں ۔

       ابن شاہین نے ان کو ثقات میں ذکر کیا ہے ۔

        ابن عدی کہتے ہیں :میں نے ان کی کسی حدیث کو منکر نہیں پایا ۔

        بزار کہتے ہیں :ہم کسی ایسے محدث کو نہیں جانتے جنہوں نے ان کی حدیث کو چھوڑاہو ہاں بعض حضرات نے جو فن حدیث میں قلیل المعرفۃ ہیں ۔

       خلاصۂ کلام یہ ہے کہ اشعث کے بارے میں یہ توثیق  وتعدیل تو منقول ہے لیکن کوئی جرح مفسر مذکور نہیں ، لہذا ان کی یہ حدیث حسن ہے ۔

٭    مصافحہ کے سلسلہ میں حدیث نقل فرماکر نہایت نفیس تحقیق فرمائی اور ارشادفرمایا کہ حدیث میں لفظ ’’

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن