دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

       جمعہ کے دن اذان ثانی کہا ںہو  ؟امام احمد رضا محدث بریلوی نے فتوی دیا کہ اذان مطلقاً اندورن مسجد مکروہ ہے۔ لہذا اذان اول ہو یا ثانی بیرون مسجد ہی ہوگی ، اس کے ثبوت میں خاص اسی اذا ن کے بارے میں ایک حدیث ابودائود سے نقل فرمائی کہ حضور اقدس  صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  کے مبارک زمانے میں یہ اذان خارج مسجد ہوتی تھی اور صدیق اکبر اور فاروق اعظم کے دورہ خلافت میں بھی ایسا ہی عمل رہا ۔

       امام احمد رضا کے اس فتوی کو رد کرتے ہوئے بعض حضرات نے حدیث ہی کو ساقط الاعتبار قرار دیدیا کہ اس کی سند میں محمد ابن اسحق ہیں جن پر رافضی ہونے کی تہمت ہے لہذا حدیث معتبر نہیں۔

       اب امام احمد رضا قدس سرہ نے مخالفین کی دہن دوزی کیلئے ایک معرکۃ الآراء کتاب ’’شمائم العنبر فی آداب النداء  امام المنبر ‘‘ نام سے عربی زبان میں تصنیف فرمائی اور اس موضوع پر بحث آخری حد کو پہونچادی ۔ محمد ابن اسحق پر جوجرح کی گئی تھی اس کی دھجیاں اڑادیں اور انکی تعدیل وتوثیق میں تحقیقات کے ایسے دریا بہائے جو اپنی مثال آپ ہیں ، سنئے اوراما م احمد رضا کی راویان حدیث پر عمیق نگاہ کا اندا ز ہ لگا یئے۔

       اس حدیث کے راوی محمد ابن اسحق قابل بھروسہ نہایت سچے اور امام ہیں ان کے بارے میں ۔

٭    امام شعبی محدث ابوزرعہ اور ابن حجر نے رفرمایا :’’ صدوق‘‘ یہ بہت سچے ہیں ۔

٭      امام عبدالوہاب ابن مبارک فرماتے ہیں :’’ ہم نے انہیں ’’ صدوق ‘‘پایا ہم نے انہیں ’’             صدوق ‘‘پایا ،ہم نے انہیں ’’ صدوق‘‘ پایا ۔‘‘

٭     امام عبداللہ ابن مبارک ، امام شعبہ ، سفیانین ثوری ، ابن عیینہ اور امام ابویوسف نے ان             سے کتاب الخراج میں بہت زیادہ روایتیں کی ہیں اور انکی شاگردی اختیار کی ۔

٭     امام ابوزرعہ دمشقی نے فرمایا :۔

       ’’ اجلہ علماء کا اجماع ان سے روایت کرنے پر قائم ہے اور آپ کو اہل علم نے آزمایا تو          اہل صدق وخیر پایا ۔‘‘

٭     ابن عدی نے کہا :۔

        ’’آپ کی روایت میں ائمۂ ثقات کو کوئی اختلاف نہیں، آپ سے روایت کرنے میں          کوئی حرج نہیں ۔‘‘

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن