دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

تحریر فرمائی ۔ایک سواکیس احادیث نقل فرماکر مرزا کے دعوی کو خاک میں ملا دیا جو بلا شبہ آپ کے تبحر فی فن الحدیث کا بین ثبوت ہے ۔

٭    جمعہ کے دن اذان ثانی کے موضوع پر امام احمد رضا محدث بریلوی نے ایک کتاب ’’شمائم العنبر ‘‘  نامی عربی زبان میں تحریر فرمائی جس میں ۴۵؍احادیث سے کتاب کو مزین فرمایا ۔

٭    تخلیق ملائکہ کے عنوان پر چوبیس احادیث سے استدلال فرمایا ۔

٭    خضاب کے عدم جواز میں ۱۶؍ احادیث سے استدلال ۔

٭    معانقہ کے ثبوت میں ۱۶؍ احادیث ۔

 ٭    داڑھی کی ضرورت و اہمیت پر ۵۶؍ احادیث ۔

٭    والدین کے حقوق پر ۹۱؍ احادیث ۔

٭    سجدئہ تحیت کی حرمت میں ۷۰؍ احادیث ۔

٭    شفاعت کے عنوان پر ۴۰؍ احادیث ۔

٭    تصاویر کے عدم جواز پر ۲۷؍ احادیث  ۔

       اور اسی طرح بے شمار عناوین وموضوعات پر ان گنت احادیث کریمہ سے استدلال فرماکر امت مسلمہ کو احادیث  کا بیش بھا خزانہ مرحمت فرمایا ۔

        در حقیقت امام احمد رضا کی تصانیف احادیث کریمہ کا ٹھا ٹھیں مارتا ہوا سمندر ہیں جس موضوع پر اشہب قلم کو مہمیز لگائی اس میں  ظفر وکامیابی نے آپ کے قدم چومے ۔

 حوالوں کی کثرت

       یہاں تک تو چند نمونے احادیث کی کثرت سے متعلق تھے اب ملاحظہ فرمائیں کہ امام احمد رضا محدث بریلوی جب کوئی حدیث نقل فرماتے ہیں تو ان کی نظر اتنی وسیع وعمیق ہوتی ہے کہ بسا اوقات وہ کسی ایک کتاب پر اکتفاء نہیں کرتے بلکہ پانچ ، دس اور بیس بیس کتابوں کے حوالے دیتے جاتے ہیں  ۔ ایسا معلوم ہوتاہے کہ تمام کتابیں اس موضوع پر  ان کے سامنے کھلی رکھی ہیں اور سب کے نام لکھتے جارہے ہیں ، ساتھ ہی یہ بھی بتاتے جاتے ہیں کہ کس محدث  نے کس صحابی سے روایت کی مثلا ً۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن