دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

عنہ نے کچھ کہا یا کوئی فعل کیا اور حضور اقدس ﷺ نے سکوت اختیار فرمایا ۔

       دین اسلام کے تمام اصولی و فروعی احکامات کا دارومدار قرآن مجید ار احادیث کریمہ پر ہی ہے ۔ حالانکہ اجما ع امت اور قیاس سے بھی احکامات کا استخراج و استنباط کیا جاتا ہے ۔ لیکن اجماع امت اور قیاس بھی صرف اسی صورت میں قابل اعتماد و قبول ہیں کہ ان کی موافقت قرآن و حدیث کی سند سے حاصل ہو ۔ قرآ ن و حدیث کے خلاف ہونے والا اجماع امت اور کیا جانے والا قیاس قطعاً واجب الاعتقاد و العمل نہیں ۔

       قرآن مجید اللہ تبارک و تعالیٰ کا ایسا مقدس و جامع کلام ہے کہ اس میں ہر چیز کا روشن بیان (تبیانا لکل شیئ) ہے لیکن قرآن مجید کے اسرار و رموز کو اللہ تعالیٰ کے محبوب اعظم واکرم ﷺ نے جتنا سمجھا اور جانا اتنا کسی نے بھی نہیں سمجھا و جانا اور نہ ہی سمجھ و جان سکتا ہے ۔

       اللہ تبارک و تعالیٰ نے اپنے محبوب اکرم ﷺکی عظمت و رفعت کا اظہا ر فرماتے ہو ئے ارشاد فرمایا ہے کہ ’’ وما ینطق عن الھویٰ ان ھو الا وحی یوحی‘‘(پارہ ۲۷۔سورۃ النجم۔آیت ۲۔۳)ترجمہ ’’ اور  وہ کوئی بات اپنی خواہش سے نہیں کرتے ، وہ تو نہیں مگر وحی جو انہیں کی جاتی ہے ۔(کنز الایمان)

       یعنی حضور اقدس ﷺ کی مقدس زبان فیض ترجمان سے کبھی  قرآن مجید کی آیات مقدسہ سماعت پذیر ہوتی ہیں ، تو کبھی احکام الٰہیہ بشکل احادیث مصطفی وجود پذیر ہوتی ہیں ، لہذا اگر غور کیا جائے تو بہت سے احکامات قرآن مجید میں مذکور نہیں اور وہ احکامات صرف حضور اقدس ﷺ نے ارشاد فرمائے ہیں ۔ مثلاً (۱) نماز پنج وقتہ کے لئے اذان دینا (۲) نماز جنازہ (۳) نماز جمعہ و عیدین کے خطبے وغیرہ ۔

قرآن مجید میں یہ احکامات مذکور نہ ہونے کے باوجود بھی یہ بھی قرآن مجید کی طر ح واجب العمل قرار پائے ہیں ۔ اور ان کا واجب الاعتقاد والعمل ہونا اتنا لازمی اور مؤکد ہے کہ ان میں بھی کوتاہی اور قصور کرنے کی وہی سز  اہے جو قرآن مجید کے فرمودات کی کوتاہی کرنے میں ہے ۔

       المختصر۔۔۔۔۔۔۔! جب یہ امر مسلم ہے کہ قرآن مجید کی طرح احادیث کریمہ بھی واجب الاعتقاد والعمل ہیں ، تو احادیث کریمہ سے (۱) عقائد قطعیہ(۲) عقائد ظنیہ(۳) احکام شرعیہ (۴) فضائل و مناقب کا استدلال و اثبات مقصود ہوتا ہے ۔ لہذا کوئی ایسی بات ، یا فعل یا قول ، جس کا صدور حضور اقدس ﷺ سے نہ ہو ا ہو اور اس کو حضور اقدس کی طرف منسوب کر دیا جائے اور اس کو ‘‘ حدیث‘‘ کے نام سے موسوم کرکے دین میں افراط و

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن