دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

کے تبحر علمی کی دل کھول کر داد دیتے اور انہی کو اس کا حق بھی تھا ۔محدث سورتی اور مولانا محمد علی مونگیری (بانی ندوۃ العلماء لکھنؤ )نے بھی  اسکی پر زور تائید کی ۔

       اس واقعہ سے حفظ حدیث اور علم حدیث میں آپ کی عظمت کا اندازہ ہوتاہے کہ مشاہیر علماء کے جم غفیر میں بھی آپ کا محد ثانہ مقام ہر ایک کو مسلم تھا ۔

       احادیث کریمہ کی روشنی میں کسی بات کو مدلل ومبرہن کرنے کا انداز حضرت فاضل بریلوی کی اکثر تصانیف میں یکساں ملتاہے ۔ کتب احادیث سے کسی مسئلہ کی تائید کیلئے اس کے ابواب وفصول کا ذہن میں محفوظ رہنا اور بوقت ضرورت اس سے مکمل استفادہ کرنا یہ بڑی وسعت مطالعہ کاکام ہے ۔ حضرت فاضل بریلوی عام طور پر آیات واحادیث اور نصوص فقہیہ ہی کی روشنی میں  عقائد واحکام کی تفصیلات تحریر فرماتے ہیں ۔ چند کتابیں اس وقت پیش نظر ہیں جن کے سرسری تعارف سے آپ پر واضح ہوجائے گا کہ حفظ کتب کے میدان میں بھی حضرت فاضل بریلوی کی نظرکہاں تک تھی ۔

       ایک سوال کے جواب میں سجدئہ تعظیمی کی حرمت ثابت کرنے کیلئے’’ الزبدۃ الزکیۃ لتحریم سجود التحیۃ‘‘ (ٔ۱۳۳۷ھ) کے نام سے ایک وقیع کتاب آپ نے لکھی جس میں آپ کے تبحر علمی کا جو ہر اتنا نمایاں ہے کہ مولانا ابو الحسن علی ندوی کو بھی اعتراف کرنا پڑا ۔

       وہی رسالۃ جامعۃ تدل علی غزارۃ علمہ وقوۃ استدلالہ ۔یہ ایک جامع رسالہ ہے جو ان  کے وفور علم اور قوت استدلال کی دلیل ہے ۔

       مزید لکھتے ہیں :۔

       متعدد آیات کریمہ اور ڈیڑھ سو نصوص فقہیہ کے علاوہ آپ نے اس کی تحریم کے ثبوت میں چالیس احادیث بھی پیش کی ہیں خود لکھتے ہیں: ۔

       حدیث میں چہل حدیث کی بہت فضیلت آتی ہے ۔ ائمہ وعلماء نے رنگ رنگ کی چہل حدیثیں لکھی ہیں ہم بتو فیقہ تعالیٰ یہاں غیر خدا کو سجدئہ (تحیت) حرام ہونے کی چہل حدیثیں لکھتے ہیں ۔ 

       بعض علوم حدیث میں آپ کی مہارت حد ایجاد تک پہونچی ہوئی تھی ، آپ کا ایک رسالہ فن تخریج حدیث میں’’ الروض البھیج فی آداب التخریج ‘‘ہے۔ اس پر تبصرہ کرتے ہوئے مولانارحمن علی صاحب ممبر کونسل

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن