دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

       حرمین شریفین کے قیام کے زمانہ میں بعض رسائل بھی لکھے اور علمائے حرمین نے بعض  سوالات  کئے تو انکے جواب بھی  تحریر  کئے اور ذہانت کو دیکھکر سب کے سب حیران و ششدررہ گئے ۔

       فتاوی رضویہ کی بارہ جلدیں طبع ہوکر منظر عام پر آگئی ہیں ، اگرچہ بعض رسائل ابھی جلدوں میں شامل نہیں ،اور آخری جلدوں کا اکثر حصہ  بھی نہ مل سکا ۔ پھر بھی جو موجود ہے وہ اپنی مثال آپ ہے ، آج تک اردو زبان میں  ایسا عظیم فقہی  شاہکار معرض تحریر میں نہ آیا ۔ کسی کتاب کی ضخا مت اسکی خوبی کا معیار نہیں ہوتی  بلکہ وہ مضامین ثابتہ ہوتے ہیں جو سیکڑوں کتابوں کا عطر  تحقیق بناکر پیش کئے جاتے ہیں ۔فتاوی رضویہ اپنی تحقیق انیق کے اعتبار سے سب پر فائق ہے

       فتاوی  رضویہ نے تحقیق کا ایک انوکھا معیار اور اسلوب سکھایا اور محققین کو اس طرف متوجہ کیاہے کہ علم  فقہ صرف چند مسائل بیان کردینے کا نام نہیں بلکہ فقہ کے متعلقہ علوم پر جب تک دسترس حاصل نہ ہو اس وقت تک حوادث روزگار اور بد لتے ہوئے حالات سے نمٹنا اور ان کا شرعی نقطۂ نگاہ سے حل تلاش کرنا ممکن نہ ہوسکے گا ۔ مفتی وفقیہ کاکام ہے کہ وہ درپیش مسائل میں حکم شرعی سے لوگوں کو آگاہ کرے اور یہ اسی وقت  ممکن ہوگا جبکہ وہ اس مسئلہ کے متعلقہ مباحبث کی چھان بین اور انکی تنقیح کے بعد حکم بیان کرے ورنہ سخت لغزش کا خطرہ ہے ۔

       امام احمد رضا کی وسعت نظر ، جو دت فکر ، ذہن ثاقب اور رائے  صائب نے انکو اپنے دور میںپوری دنیا کا مرکز اور مرجع فتاوی بنادیا تھا ۔ آپکے یہاں  متحدہ ہندوستان کے علاوہ برما ، چین ،امریکہ ، افغانستان ، افریقہ اور حجاز مقدس  وغیرہا سے بکثرت استفتاء آتے اور ایک ایک وقت میں پانچ  پانچ سو جمع ہوجاتے تھے ۔ ان سب کا جواب نہایت فراخدلی اور خلوص وللہیت  سے دیا جاتاتھا اور کبھی کسی فتوی پر اجرت نہیں  لی جاتی تھی اور نہ ہی کہیں سے تنخواہ مقرر تھی ۔ یہ اس خاندان کا طرئہ امتیاز رہاہے ۔

        اس خاندان میں فتوی نویسی کی مسند سب سے پہلے آپ  کے جد امجد قطب زماں حضرت مولانا مفتی رضا علی خاں  صاحب قدس سرہ نے  بچھائی ، اور پوری زندگی خالصۃ لوجہ اللہ  فتوی  لکھا۔

       آپ کے بعد امام احمد رضا قدس سرہ کے  والد محترم رئیس الاتقیاء  عمدۃ المتکلمین  حضرت علامہ  مفتی  نقی علی خاں صاحب قدس سرہ جانشین ہوئے۔ اور پھر امام  احمد  رضانے پچاس سال سے زیادہ فتاوی  تحریر فرمائے۔

       آپ کے بعد دونوں صاحبزادگان  حجۃ الاسلام حضرت علامہ محمد حامد رضا خانصاحب اور حضور مفتی اعظم ہند حضرت علامہ  محمد مصطفی  رضا خانصاحب علیہما الرحمہ نے  مجموعی طور پر ساٹھ سال  تک مسند افتاء  کو رونق بخشی ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن