دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

       اعلی حضرت خود شیخ سعدی کے فارسی ترجمہ کو سراہا کرتے تھے لیکن اگر حضرت سعدی اردو زبان کے اس ترجمہ کو پاتے تو فرماہی دیتے کہ ترجمۂ قرآن شیٔ دیگرست و علم القرآن شیٔ  دیگر ۔

       تفسیر قرآن پر بھی آپ نے کام شروع کیا تھا لیکن سورئہ ’ والضحی ‘ کی بعض آیات کی تفسیر اسی اجزاء ( چھ سوسے زائد صفحات ) پر پھیل گئی ، پھر دیگر ضروری مصروفیات نے اس کام کی مہلت ہی نہ دی ۔

       فرماتے ہیں: ۔

       زندگیاں ملتیں تو تفسیر لکھتے ، یہ ایک زندگی تو اسکے لئے کافی نہیں ۔

        فقہ واصول میں تو آپکی عبقریت کے قائل عقیدتمند ہی نہیں  دور حاضر کے محققین نے بھی بر ملا اعتراف کیا ہے ۔

       مولوی ابو الحسن میاں ندوی لکھتے ہیں :۔

        فقہ حنفی اور اسکی جزئیات پر ان کو جو عبور حاصل تھا اسکی نظیر شاید کہیں  ملے ، اور اس دعوی پر ان کا مجموعۂ فتاوی شاہدہے ، نیز ان کی تصنیف  ’’ کفل الفقہ الفاہم فی احکام  القرطاس والدراھم ‘‘ جو انہوں نے ۱۳۲۳ ھ میں مکہ معظمہ میں لکھی تھی ۔

       فتاوی رضویہ میںاسکے بے شمار شواہد موجود ہیں ۔ جلد اول میں  پانی کے اقسام کی تفصیل پڑھئے ۔ جس پانی سے وضو جائز ہے اسکی ۱۶۰ ؍قسمیں ،اور جس سے وضو نہیں ہو سکتا اسکی ۱۴۶؍ قسمیں بیان  فرمائیں اور ہر ایک کی تفصیل سے بھی آگاہ کیا ۔ حق یہ ہے کہ پانی کی انواع واقسام کا تجزیہ کرکے پانی پانی کردیا ۔

        اسی طرح ۱۷۵ صورتیں  وہ بیان کیں کہ پانی کے استعمال پر عدم قدرت ثابت ہوتی ہے اور تیمم کا جواز متحقق ہوتاہے ۔ تیمم کن چیزوں سے جائز ہے ، انکی تعداد ۱۸۱ بیان فرمائی ، ان میں ۱۰۷؍ کی خود امام  موصوف نے اپنی جودت  طبع سے نشاندہی کی ، اور جن سے تیمم جائز نہیں  وہ ۱۳۰؍ ہیں ۔یہا ں ۷۲؍ کا اضافہ  منجانب مصنف ہے ۔

        فقہی جزئیات پر عبور کامل کی روشن دلیلیں انکے فتاوی سے ظاہر ہیں ، حق یہ ہے کہ  آپکے دور میں  عرب وعجم کے علماء مسائل  شریعت میں  آپ کے استحضار  علمی کو دیکھ کر حیران  رہے ۔

       مولوی ابو الحسن علی ندوی لکھتے ہیں: ۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن