30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
امکان کذب :۔امکان کذب کا فتنہ اٹھا تو ’’سبحان السبوح‘‘علمی وتحقیقی کتاب تصنیف فرمائی جسکی سطر سطر سے دلائل وبراہین کے چشمے بہہ رہے ہیں ۔ خداوند قدوس کیلئے جسم ثابت کرنے والے فرقہ مجسمہ کی سر کوبی کیلئے ’’ قوارع القہار علی المجسمۃ الفجار ‘‘ جیسی مایۂ ناز کتاب اہل اسلام کو عطاکی ۔
ختم نبوت :۔ ختم نبوت کے عقیدہ کے خلاف شورش شروع ہوئی اور مرزا کاذب نے جب
اپنی جعلی نبوت منوانے کی سرتوڑ کوشش کی تو امام احمد رضا نے پے درپے چار کتابیں لکھیں ۔ اور مسئلہ ختم نبوت ایمانی ایقانی اذعانی اجماعی ضروری دینی پر اپنی ایک علیحدہ مستقل جلیل القدر تصنیف ’’ جزاء اللہ عدوہ بابائہ ختم النبوۃ ‘‘ میں تحقیق انیق اور علم وعرفان کے ایسے دریا بہائے کہ جسکی نظیر شاید وباید ۔
غرض کہ عقائد واعمال ہوں یا رسوم اسلام ، ہر میدان میں انہوں نے اپنے اشہب قلم کو مہیز لگائی اور احیائے علوم دین وتجدید شرع مبین فرمائی ۔
اللہ تعالیٰ نے آپ کو مجدد وقت بنایا تھا جسکا ظہورآخر وقت تک رہا اور آج بھی انکی قلمی خدمات صفحۂ قرطاس پر ثبت ہیں جو اس بات کا بین ثبوت ہیں ۔
تبحر علمی :۔ امام احمدر ضا قدس سرہ کو جملہ علوم متداولہ نقلیہ وعقلیہ میں ید طولی حاصل تھا
آپکی تصانیف سے استفادہ کرنے والے اس چیز کو بخوبی جانتے ہیں ۔ علوم قرآن سے متعلق ترجمۂ قرآن کی بابت محدث اعظم ہند علیہ الرحمہ لکھتے ہیں۔
ؑؒ علم القرآن کا اندازہ اگر صرف اعلی حضرت کے اردو ترجمہ سے کیجئے جو اکثر گھروں میں موجود ہے اور جسکی کوئی مثال سابق نہ عربی زبان میںہے ، نہ فارسی میں اور نہ اردو میں ،جس کا ایک ایک لفظ اپنے مقام پر ایسا ہے کہ دوسرا لفظ اس جگہ لایا ہی نہیں جاسکتا، جو بظاہر محض ترجمہ ہے مگر در حقیقت وہ قرآن کی صحیح تفسیر اور اردو زبان میں قرآن ہے ، اس ترجمہ کی شرح حضرت صدر الافاضل استاذالعلماء مولانا شاہ نعیم الدین علیہ الرحمہ نے حاشیہ پر لکھی ۔ وہ فرماتے تھے کہ دوران شرح مجھے ایسا کئی بار ہواکہ اعلی حضرت کے استعمال کردہ لفظ کے مقام استنباط کی تلاش
میں دن پر دن گذر ے اور رات کٹتی رہی اور بالآخر ماخذ ملا تو ترجمہ کا لفظ ہی اٹل نکلا ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع