30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
آخر میں تین فہرستیں دی گئی ہیں ۔
(۱) عنوانات
(۲) مسائل ضمنیہ
(۳) احادیث کے عربی متن کی حروف تہجی کے اعتبار سے فہرست۔
مختصر یہ کہ ’’ جامع الاحادیث ‘‘ حدیث شریف کا قابل قدر اور عوام و خواص کے لئے مفید مجموعہ تیار ہوگیا ہے ، ضرورت اس امر کی ہے کہ اس کا شایان شان استقبال کیا جائے اور
درجہ حدیث کے طلباء اور اساتذہ کے لئے اس کا مطالعہ لازمی قرار دیا جائے ۔
فاضل علامہ مولانا محمد حنیف خاں مد ظلہ کا یہ کارنامہ علمی ، تحقیقی اور بنیادی نوعیت کا کام ہے اس کی جتنی بھی پزیرائی کی جائے کم ہے ۔ رب کریم بحرمۃ سید المرسلین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم
ان کی سعی جمیل کو قبول فرمائے اور انہیں دونوں جہاں میں ثواب عظیم عطا فرمائے ۔ آمین ۔
محمد عبد الحکیم شرف قادری برکاتی
استاذ الحدیث الشریف جامعہ نظامیہ رضویہ
لاہور ، پاکستان ۲۳؍ شعبان المعظم ۴۲۱اھ / ۲۰؍ نومبر، ۲۰۰۰ء
عرضِ ناشر
مناظر اہل سنت حضرت مولانا عبد الستار صاحب ہمدانی مد ظلہ العالی
ناظم مرکز اہل سنت برکات رضا پوربندر گجرات
بسم اللہ الرحمن الرحیم
نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم
حدیث یعنی حضور اقدس ، جان ایمان ﷺ کا (۱) قول ، یا (۲) فعل ، یا(۳) حال ،یا(۴) تقریر۔ یعنی حضور اقدس ﷺ نے (۱) کچھ ارشاد فرمایا ہو ،یا ( ۲) حضور اقدس ﷺ نے کوئی فعل کیا ہو ،یا (۳) حضور اقدس ﷺ سے کسی حال میں پائے گئے ہوں ،یا(۴) حضور اقدس ﷺ کے سامنے کسی صحابی رضی اللہ تعالیٰ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع