دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

کی نمازجنازہ کے ساتھ ہوگی ،وہ بھی عجب سماں تھا کہ اکٹھے سات یا آٹھ جنازوں کی نماز ایک ساتھ ہورہی تھی ۔صف بستہ نماز ادا کررہے تھے ۔دو ایک جنازے دیہات  کے تھے باقی شہر کے مختلف حصوں کے تھے، بیسوں سقہ صاحبان بلا کسی تحریک کے گھر سے عیدگاہ تک چھڑکائو کرتے جارہے تھے۔ انہوں نے عیدگاہ   میں وضوکا پانی دیا۔ ظہر عیدگاہ میں اداکی گئی اس کے بعد جنازہ سودا گری محلہ لاکر خانقاہ رضویہ میں سپرد خاک کردیا گیا ۔یہاں تمام حاضرین نے نماز عصر اداکی اور اسی وقت مزار شریف پر تلاوت قرآن پاک شروع ہوگئی جو تین دن تین رات مسلسل جاری رہی ۔ رات میں بھی کسی وقت ایک آن کو تلاوت نہ رکی۔

ایصال ثواب ۔ہندوستان میں جگہ جگہ سوم کیا گیا ۔مگر خواجہ غریب نواز کے آستانہ پر خادم آستانہ سید حسین صاحب مرحوم نے جو سوم کیا وہ بہت بڑے پیمانے پر ہوا ۔ اس میں ختم قرآن پاک بہت ہوگئے تھے ۔ ویسے تو کلکتہ رنگون  سے  بھی سوم کی اطلاعات آئیں مگر جامعۂ ازہر مصر کی رپورٹ جو انگریزی اخبار وں میں چھپی اس سے بڑی حیرت ہوئی اس واسطے کہ یہاں سے کوئی اطلاع نہ دی گئی تھی ۔

      مکہ معظمہ مدینہ منورہ سے بھی ایصال ثواب کی اطلاعیں ملیں ۔مدینہ منورہ میں مولانا ضیاء الدین احمد صاحب اور وہاں کے دیگر علماء کرام نے سناہے کہ مواجہہ اقدس میں بیٹھکر ایصال ثواب کیا ۔یہ اس ذاتی عشق کا اثر تھا جو اعلی حضرت کو سرکاردوجہاں کی ذات کریمہ سے

تھا ۔ حسب دستور خاندان قادریہ عر س چہلم میں رسم سجاد گی عمل میں آئی۔ جس میں ہندوستان کے اکثر علماء مشائخ نے شرکت کی حسب الحکم اعلی حضرت قبلہ حضرت حجۃ الاسلام کو خرقۂ خلافت پہنایا گیا ۔ چہلم میں علماء کرام نے تقریریں کیں ۔ وہ تو یاد نہ رہیں ۔مولاناسید سلیما ن اشرف ناظم دینیات علی گڑھ یونیورسٹی کی ایک بات اب تک یاد ہے جس پر لوگ بہت روئے تھے ، انہوں نے اثناء تقریر میں جب کہ قبر انور کے پاس کھڑے تقریر کررہے تھے ۔فرمایا کہ یارو ! مجھے بریلی آتے جاتے بہت دیکھا ہے مگر اب نہ دیکھوگے، میں علی گڑھ کالج میں ہوں جہاں عربی کا بھی بڑا کتب خانہ موجود ہے ۔اگر ہم کسی تحقیق کے درپے ہوں تو بکثرت کتابیں دیکھ سکتے ہیں اور دیکھتے بھی ہیں مگر ہمیں پوری تسکین جبھی ہوتی تھی جب کہ اس بندئہ خدا ( قبرانور کی طرف اشارہ کرکے ) کی زبان سے سن لیتے تھے تو اب بتائو ہم کیوں آنے لگے، اس  بیان سے مجمع میں لوگوں کی چیخیں نکل گئیں تھیں۔  

 مشاہیر تلا مذہ

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن