دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

کرکے چلے آئیں، اگر ہوسکے تو تین شبانہ روز پہرے کیساتھ دو عزیز یادوست مواجہہ میں قرآن مجید آہستہ آہستہ یا درود شریف ایسی آواز سے بلا وقفہ پڑھتے رہیں کہ اللہ چاہے اس نئے مکان سے میرادل لگ جائے،   (اور ہوابھی یہی کہ جس وقت وصال فرمایا اس وقت سے غسل تک قرآن کریم بآواز برابر پڑھا گیا اور پھر تین شبانہ روز قبر انور پر بلا توقف مواجہہ اقدس میں مسلسل تلاوت جاری رہی ) کفن پر کوئی دوشالہ یا قیمتی چیز یا شامیانہ  نہ ہو غرضیکہ کوئی بات خلاف سنت نہ ہو ۔

 وصال :۔۱۲؍ بجے دن کے بعد اعلی حضرت قبلہ نے جائداد کا وقف نامہ لکھوایا اور اپنے دستخطوں سے مزین فرمایا ،اس کے بعد حضرت حجۃ الاسلام سے سورئہ رعد پڑھوائی جسے بڑے اطمینان سے بغور سنتے رہے پھر یٰسیں شریف پڑھوائی ۔۲؍ بجے کے بعد پانی طلب فرمایا جوپیش کیا گیا ،پانی پی کر کلمۂ طیبہ پڑھنے لگے کچھ دیر کے بعد صرف اسم جلالت اللہ ،اللہ کا ورد فرمایا یہاں تک کہ دوبج کر ۳۸؍ منٹ پر داعیٔ اجل کو لبیک کہا اور ان کی روح پاک اپنے رفیق اعلی کی بارگاہ میں چلی گئی ۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔

        یہ جمعہ کا دن تھا صفرالمظفر کی ۲۵؍ تاریخ تھی دو بج کر ۳۸؍ منٹ ہوئے تھے جب کہ دنیاء اسلام میں خطیب منبروں پر خطبوں میں بلندآواز سے پڑھ رہے تھے ۔

        اللہم انصر من نصر دین محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم واجعلنا منھم۔

       اے اللہ اسکی مدد کر جس نے تیرے رسول  صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے دین کی مدد کی اور ہمیں بھی ان کی ہمراہی کا شرف عطافرمایا ۔

        ان کی روح ان دعائوں کے جھرمٹ میں ملی جلی بارگاہ رب العزت میںحاضر ہوگئی رحمۃ اللہ علیہ ۔

       اس جمعہ سے قبل والے جمعہ کو اعلی حضرت کی مسجد کی تشریف آوری میں دیر لگی تھی ان کے انتظار کی وجہ سے لوگوں نے جمعہ میں معمول کے خلاف تاخیر کرادی اس واسطے کہ اعلی حضرت قبلہ کو کئی بار وضو کرنا پڑاتھا ۔لہذا آج صبح ہی ہم سب سے تاکید فرمادی کہ پچھلے جمعہ کی طرح آج  میری وجہ سے نماز جمعہ میں اصلا تاخیر نہ کی جائے ،جمعہ کی نماز معمول کے مطابق وقت پر قائم ہو، کوئی بھی کچھ کہے نہ مانا جائے ۔ہم لوگ اس کا یہ مطلب سمجھے کہ پچھلے جمعہ میں جو بعض حضرات کے کہنے سے مقررہ وقت ٹالا گیا اس کی آج ممانعت فرمادی ہے ،یہ گمان بھی نہ تھا کہ یہ آج ہی عین جمعہ کے وقت رخصت ہورہے ہیں اور یہ بھی جانتے ہیں کہ یہ لوگ  اس وقت رونے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن