دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

لوگ پندونصائح کے انمول موتیوں سے دامن مراد بھر کے لوٹے ،تھوڑی دیر کیلئے ہم سب یہ سمجھے کہ آج صحت کی طرف طبیعت کا صحیح قدم اٹھا ہے ،یہ کوئی نہ جانتا تھا کہ اعلی حضرت قبلہ جو کچھ اظہار طمانیت کررہے ہیں وہ صرف ہم سب کا غم غلط کرنے کو کررہے ہیں ،درحقیقت آج ہی ان کی روانگی ہے ،یہ تو جب معلوم ہوا کہ جب انہوں نے اپنی روانگی کے پروگرام پر عمل در آمد شروع کردیا، سب سے پہلے آپ نے مفتی اعظم سے کل جائداد کا وقف نامہ لکھوایا ۔خود اس کا  مضمون بولتے جاتے اور حضرت مفتی اعظم لکھتے جاتے۔ جب وقف نامہ لکھا گیا تو خود ملاحظہ فرماکر دستخط ثبت فرمادیئے ۔وقف نامے میں جائداد کی چوتھائی آمدنی مصرف خیر میں رکھی ۔اور تین چوتھائی آمدنی بحصص شرعی ورثہ پر تقسیم فرمادی ۔ آج صبح سے کچھ کھایانہ  تھا خشک ڈکار آئی حکیم حسین رضاخاں صاحب حاضر خدمت تھے ان سے فرمایا کہ معدہ بفضلہ تعالیٰ بالکل خالی ہے ڈکار خشک آئی ہے، اس پر بھی احتیاطاایک مرتبہ وصال سے کچھ قبل چوکی پر بیٹھے ،اب گھڑی سامنے رکھوالی ،اب سے جو کام کرتے تو پہلے وقت دیکھ لیتے ۔ شروع نزع سے کچھ قبل فرمایا کارڈ ، لفافے ،روپیہ ، پیسہ کوئی تصویر اس دالان میں   نہ رہے ،جنب یاحائضہ نہ آنے پائے ،کتا مکان میں نہ آئے ،سورئہ یٰسین اور سورئہ رعد بآواز پڑھی جائیں، کلمہ طیبہ سینہ پر دم آنے تک متواتر بآواز پڑھاجائے ،کوئی چلا کر بات نہ کرے ،کوئی رونے والا بچہ مکان میں نہ آئے، بعد قبض روح فوراً نرم ہاتھوں سے آنکھیں بند کردی جائیں بسم اللہ وعلی ملۃ رسول اللہ کہہ کر۔ نزع میں سردپانی ممکن ہو تو برف کا پانی پلایا جائے ،ہاتھ پائوں وہی پڑھ کر سیدھے کردیئے جائیں،اصلا کوئی نہ روئے، وقت نزع میرے اور اپنے لئے دعاء خیر مانگتے رہو، کوئی برا کلمہ زبان سے نہ نکلے کہ فرشتے آمین کہتے ہیں، جنازہ اٹھنے پر خبر دار کوئی آواز نہ نکلے، غسل وغیرہ سب مطابق سنت ہو ،جنازہ  میںبلا وجہ شرعی تاخیر نہ ہو، جنازے کے آگے کوئی شعر میری مدح کا ہرگز نہ پڑھا جائے، قبر میں بہت آہستگی سے اتاریں، داہنی کروٹ پر وہی دعا پڑھ کر لٹائیں ،نرم مٹی کا پشتارہ لگائیں ،جب تک قبر تیار ہو ۔

       سبحٰن اللہ والحمد للہ ولا الہ الااللہ واللہ اکبر ۔اللہم ثبت عبیدک ھذابالقول الثابت بجاہ نبیک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم۔ پڑھتے رہیں ۔

       اناج قبر پر نہ لے جائیں ،یہیں تقسیم کردیں ،وہاں بہت غل ہوتا ہے اور قبروں کی بے حرمتی، بعد تیاری قبر کے سر ہانے الٓمٓ تا مفلحون۔ پائنتی آمن الرسول ،تاآخر سورہ پڑھیں اور سات بار بآواز بلند حامد رضا خاں اذان کہیں اور متعلقین میرے مواجہہ میں کھڑے ہوکر تین بار تلقین کریں ۔پھر اعزہ واحباب چلے جائیں ہوسکے تو ڈیڑھ گھنٹے میری مواجہہ میں درود شریف ایسی آواز سے پڑھتے رہیں کہ میں سنوں پھر مجھے ارحم الراحمین کے سپرد

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن