دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

بھی ہوتے ،جس دن محرم ۱۳۰۱ھ کا چاند ہوا

ہے اس دن حسب معمول ہم سب بعد مغرب اعلی حضرت کی نشست گاہ میں آگئے ۔

        اعلی حضرت خلاف معمول کسی قدر دیر سے پہونچے ،حسب معمول سلام علیک کے بعد تشریف رکھی اور لوگ بھی تھے ،مجھے مخاطب کرکے فرمایا کہ نتھن بھائی جان آج ۱۳۰۱ھ کا چاند ہوگیا ،میں نے عرض کیا: کہ میں نے بھی دیکھا ،بعض اور ساتھیوں نے چاند دیکھنا بیان کیا، اس پر فرمایا کہ بھائی صاحب یہ تو صدی بدل گئی۔ میں نے بھی عرض کیا صدی تو بیشک بدل گئی، خیال کیا تو واقعی اس چاند سے چودھویں صدی شروع ہوئی تھی۔ اس پر فرمایا کہ اب ہم  آپ کو بھی بدل جانا چاہیئے ۔یہ فرماناتھا کہ ساری مجلس پر ایک سکوت طاری ہوگیا اور ہرشخص اپنی جگہ بیٹھا رہ گیا   پھر کسی کو بولنے کی ہمت نہ ہوئی ،کچھ دیر سب خاموش بیٹھے رہے اور سلام علیک کرکے سب فردافردا چلنے لگے اس وقت تو کوئی بات سمجھ ہی میں نہ آئی کہ یکایک اس رعب چھانے کا سبب کیا ہوا دوسر   ے روز بعد  فجر جب سامنا ہوا اور ان کے مجددانہ رعب وجلال سے واسطہ پڑا تو یاد آیا کہ انہوں نے جو بدلنے کو فرمایا تھا تو وہ خدا کی قسم ایسے بدلے کہ کہیں سے کہیں پہنچ گئے اور ہم جہاں تھے وہیں  رہے۔ وہ دن ہے اور آج کا دن کہ ہمیں ان سے بات کرنے کی ہمت ہی نہ ہوئی ،بلکہ اس اہم تبدیلی پرہم نے تنہائی میں بارہا غور بھی کیا تو بجز اس کے کوئی بات سمجھ ہی میں  نہ آئی کہ ان میں منجانب اللہ اس دن سے کوئی بڑی تبدیلی کردی گئی ہے جس نے انہیں بہت اونچا کردیاہے اور ہم جس سطح پر پہلے تھے وہیں اب ہیں ۔ہاں جب دنیا   انہیں مجدد المأۃ الحاضرہ

کے نام سے پکارنے لگی تو سمجھ میں آیا کہ وہ تبدیلی یہ تھی جس نے ہمیں اتنے روز حیران ہی رکھا۔              یہ تھی وہ تاریخ جس میں انہیں موجودہ صدی کا مجدد بنایا گیا اور مجددیت کا منصب جلیل عطاہوا اور ساتھ ہی ساتھ وہ رعب عطاہوا جو اسی تاریخ سے محسوس ہونے لگا، باوجودیکہ ہمیں بے تکلفی کے لیل ونہار اب تک یاد ہیں مگر رعب حق برابر روزافزوں ہے جوان کے مدارج کی مزید ترقی کی دلیل ہے ۔(۱۶)

        ماہررضویات پروفیسر مسعود  احمدصاحب لکھتے ہیں: ۔

        محدث بریلوی نے پوری شدت اور قوت کے ساتھ بدعات کا استیصال کیا اور احیاء دین متین اور احیاء سنت کا اہم فریضہ اداکیا ،اسی لئے علماء عرب وعجم نے انکو مجدد کے لقب سے یاد کیا ۔

       ۱۳۱۸ھ /۱۹۰۰ء میں پٹنہ (بھارت) میں ایک عظیم الشان جلسہ ہوا جس میں پاک وہند کے سیکڑوں علماء جمع ہوئے ،اس جلسہ میں محدث بریلوی کو ان سے بزرگ علماء کی موجودگی میں مجدد کے لقب سے یاد

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن