دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

       میں نے فتوی دینا شروع کیا ،اور جہاں میں غلطی کرتا حضرت قدس سرہ اصلاح فرماتے ،اللہ عزوجل انکے مرقد پاکیزہ بلند کو معطر فرمائے ،سات برس کے بعد مجھے اذن فرمادیا کہ اب فتوی لکھوں اور بغیر حضور کو سنائے سائلوں کو بھیج دیا کروں ،مگر میں نے اس پر جرأت نہ کی یہاں تک رحمن عزوجل نے حضرت والا کو سلخ ذی قعدہ ۱۲۹۷ھ میں اپنے پاس بلالیا۔(۱۴)

 ازدواجی زندگی :۔مولانا حسنین رضا خانصاحب علیہ الرحمہ لکھتے ہیں ۔

       تعلیم مکمل ہوجانے کے بعد اعلی حضرت قبلہ کی شادی کا نمبر آیا ۔نانا فضل حسن صاحب کی منجھلی صاحبزادی سے نسبت قرارپائی ۔شرعی پابندیوں کے ساتھ شادی ہوگئی ۔یہ ہماری محترمہ اماں جان رشتہ میں اعلی حضرت قبلہ کی  پھوپھی زادی تھیں ۔ صوم وصلوۃ کی سختی سے پابند تھیں ۔ نہایت خوش اخلاق بڑی سیر چشم انتہائی مہمان نواز نہایت متین وسنجیدہ بی بی تھیں ۔اعلی حضرت قبلہ کے یہاں مہمانو ں کی بڑی آمد  رہتی تھی، ایسا بھی ہوا ہے کہ عین کھانے کے وقت ریل سے مہمان اترآئے اور جو کچھ کھانا پکنا تھا وہ سب پک چکا تھا اب پکانے والیوں نے ناک بھوں سمیٹی آپ نے فوراً مہمانوں کیلئے کھانا اتارکر باہر بھیج دیا اور سارے گھرکے لئے دال چاول  یا کھچڑی پکنے کو رکھو ادی گئی کہ اس کا پکنا کوئی دشوار کام نہ تھا۔ جب تک مہمانوں نے باہر کھانا کھایا گھر والوں  کے لئے  بھی کھانا تیار  ہو گیا کسی  کو کانوں کان خبر بھی  نہ ہوئی کہ کیا ہوا ۔  اعلی حضرت  قبلہ کی  ضروری  خدمات  وہ اپنے ہاتھ سے انجام دیتی تھیں۔ خصو صاً اعلیحضرت  کے سر میں  تیل ملنا   یہ انکا  روز مرہ کا کام  تھا جس میں کم و بیش  آدھا گھنٹہ کھڑا رہنا  پڑتا تھا  اور اس  شان سے تیل جذب کیا جاتا تھا کہ ان  کے لکھنے  میں اصلا فرق نہ پڑے ،  یہ عمل  ان کا روزانہ مسلسل   تا حیات  اعلیحضرت  برابر  جاری رہا ۔   سارے گھر  کا نظم  اور مہمان  نوازی  کا عظیم  بار بڑی  خاموشی  اور صبرو استقلال  سے برداشت کر گئیں ۔  اعلی حضرت  قبلہ  کے وصال  کے بعد  بھی  کئی  سال  زندہ  رہیں مگر  اب  بجز یاد الہی  انہیں اور کوئی  کام نہیں رہا تھا ۔  اعلی حضرت  قبلہ  کے گھر  کے لئے ان کا انتخاب  بڑا کامیاب   تھا  ۔رب العزت  نے اعلی حضرت  قبلہ کی دینی خدمات  کے لئے  جو آسانیاں  عطا فرمائی تھیں ان آسانیوں  میں ایک  بڑی  چیز  امی جان کی ذات گرامی تھی ۔               قرآن پاک  میں  رب العزت  نے اپنے  بندوں کو  دعائیں اور مناجاتیں بھی عطا  فر مائی   ہیں  تاکہ  بندوں کو اپنے رب سے  مانگنے کا سلیقہ  آجائے  ان میں  سے ایک دعا یہ بھی ہے۔

        ربنا  اٰتنا  فی الدنیا حسنۃ و فی الٓاخرۃ حسنۃ وقنا عذاب النار ۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن