دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

مولاناعبدا لحق صاحب منطق فلسفہ اصول وکلام وغیرہ میں یگانہ روزگار مانے جاتے تھے ۔

       نواب صاحب نے فرمایا:۔

       یہاں مولانا عبدالحق صاحب خیرآبادی مشہور منطقی ہیں ۔ آپ ان سے کچھ منطق کی کتابیں قدما کی تصنیفات سے پڑھ لیجئے ۔اعلی حضرت نے فرمایا اگر والد ماجد کی اجازت ہوگی تو کچھ دن یہاں ٹھہر سکتاہوں ۔یہ باتیں ہوہی رہی تھیں کہ اتفاق وقت جناب مولانا عبدالحق صاحب خیرآبادی مرحوم بھی تشریف لے آئے ۔جناب نواب صاحب نے اعلی حضرت کاان سے تعارف کرایااور فرمایا: باوجود کم سنی ان کی کتابیں سب ختم ہیں اور اپنے مشورہ کا ذکر فرمایا۔ مولانا عبدالحق صاحب مرحوم کا عقیدہ تھا کہ دنیا میں صرف ڈھائی عالم ہوئے ،ایک مولانا بحرالعلوم دوسرے والد مرحوم اور نصف بندہ معصوم ،وہ کب ایک کم عمر شخص کو عالم مان  سکتے تھے۔ اعلی حضرت سے دریافت فرمایا کہ منطق میں انتہائی کونسی کتاب آپ نے پڑھی ہے، اعلی حضرت نے فرمایا ’’ قاضی مبارک ’’ یہ سنکر دریافت فرمایا کہ شرح تہذیب پڑھ چکے ہیں ؟یہ طعن آمیز سوال سن کر اعلی حضرت نے فرمایا کہ کیا جناب کے یہاں قاضی مبارک کے بعد شرح تہذیب پڑھائی جاتی ہے ۔یہ سوال سیرکا سواسیر پاکر جناب مولانا عبدالحق صاحب نے سوا ل کا رخ دوسری جانب پھیرااور پوچھا اب کیا مشغلہ ہے ؟فرمایا :تدریس ،افتا ،تصنیف ۔فرمایا کس فن میں تصنیف کرتے ہیں؟ فرمایا: مسائل دینیہ وردوہابیہ ۔اسکو سن کر فرمایا: رد وہابیہ ؟ ایک میرا وہ بدایونی خبطی ہے کہ ہمیشہ اسی خبط میں رہتا ہے اور رد وہابیہ کیا کرتاہے ۔ (وہ اشارہ حضرت مقتدائے ملت تاج الفحول محب الرسول عالیجناب مولانا عبدالقادر صاحب بدایونی قدس سرہ العزیز کی طرف  تھا۔ اور میرا کہنے کی وجہ یہ ہے کہ حضرت تاج الفحول جناب مولانا فضل حق صاحب خیرآبادی رحمۃ اللہ علیہ کے شاگرد رشید تھے ) اعلی حضرت نے یہ  سنتے ہی  فرمایا: جناب کو معلوم ہوگا کہ وہابیہ کا رد سب سے پہلے جناب مولانا فضل حق جناب کے والد ماجد ہی نے کیا اور مولوی اسمعیل دہلوی کو بھرے مجمع میں مناظرہ کرکے ساکت کیا اور ان کے رد میں ایک مستقل رسالہ بنام’’ تحقیق الفتوی   فی ابطال الطغوی‘‘ تحریر فرمایا ہے ۔اس پر مولانا عبدالحق صاحب خاموش ہوگئے ۔(۱۱)

       ابتدائی کتابیں پہلے استاذ سے پڑھیں اور   چارسال کی عمر میں قرآن ناظرہ ختم کیا ، اسکے بعد میزان منشعب تک حضرت مولانا عبدالقادر بیگ سے پڑھا ۔ابتدائی تعلیم کے بعد والد ماجد نے  آپکی تعلیم اپنے ذمہ لے لی اور آخرتک درس وتدریس کا سلسلہ جاری رکھا ۔

       اسی دوران شرح چغمینی مولانا عبدالعلی رامپوری (ریاضی داں ) سے چھ ماہ وہاں رہ کر پڑھی ۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن