30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
’وعلیکم السلام ‘ہے ،اس پر استاد بہت خوش ہوئے اور دعائیں دیں ۔چھوٹی چھوٹی شرعی غلطی پر آپ بچپن ہی میں بلا تکلف بول دیا کرتے تھے ایسا معلوم ہوتاتھا کہ غلطی کی تصحیح قدرت ہی نے ان کی عادت ثانیہ بنادی تھی چونکہ ان سے آگے چل کر رب العزت کو یہی کام لینا تھا ۔
مولانا حسنین رضا خانصاحب قبلہ لکھتے ہیں :۔
آپ مسلم الثبوت پڑھ رہے تھے اور زیادہ رات تک مطالعہ کرتے تھے ۔جس مقام پر ان کا سبق ہونے والا تھا وہاں ان کے والد ماجد نے مولانا محب اللہ صاحب بہاری (مصنف کتاب ) پر ایک اعتراض کردیا تھا جو انہوں نے حاشیہ پر درج کرکے چھوڑ دیا تھا ۔جب
اعلی حضرت قبلہ کی نظر اس اعتراض پر پڑی تو آپ کی بانکی طبیعت میں یہ بات آئی کہ مصنف کی عبارت کو حل ہی اس طرح کیا جائے کہ اعتراض وارد ہی نہ ہو، آپ اس حل کو ایک بجے رات تک سوچتے رہے بالآخر تائید غیبی سے وہ حل سمجھ میں آگیا ۔آپ کو انتہائی مسرت ہوئی اور اس وفور مسرت میں بے اختیار آپ کے ہاتھوں سے تالی بج گئی ۔اس سے سارا گھر جاگ گیا اور کیا ہے ؟کیا ہے؟ کا شور مچ گیا توآپ نے اپنے والدماجد کو کتاب کی عبارت اور اس کا عام مطلب اور اس پر ان کا اعتراض سنانے کے بعد آپ نے اپنی طرف سے اس عبارت کی تقریر کی کہ وہ اعتراض ہی نہ پڑا، اس پر باپ نے گلے سے لگایا اور فرمایا کہ امن میاں تم مجھ سے پڑھتے نہیں بلکہ مجھے پڑھاتے ہو ۔
سچ ہے :۔
بالائے سرش زہوش مندی ٭ می تافت ستارئہ بلندی
دوران تعلیم آپ اپنے پھوپھا (جناب شیخ فضل حسن مرحوم ) کے بلانے پر رامپو رگئے انہوں نے بہ اصرار روکا ۔اعلی حضرت قبلہ نے یہ وقت بھی تحصیل علم میں صرف کیا اور بایماء الحاج نواب کلب علی خاں مرحوم مغفور شرح چغمینی کے کچھ اسباق مولانا عبدالعلی صاحب مرحوم سے پڑھے ۔نانا فضل حسن صاحب بریلی کے ساکن تھے رام پور میں وہ محکمہ ڈاک کے افسر اعلی تھے اور الحاج نواب کلب علی خاں کے خاص مقربین میں ان کا شمار تھا۔ انہوں نے نواب صاحب سے اعلی حضرت قبلہ کی حیرت انگیز ذہانت کا پہلے ہی ذکر کردیا تھا جب یہ رام پورگئے تو نواب صاحب کے روبرو پیش کردیا ۔نواب صاحب نے بات چیت ہی سے اندازہ کرلیا کہ یہ بچہ ہونہار ہے تو انکی خوشی یہ ہوئی کہ یہ رام پور میں ہی مولانا عبدالعلی صاحب اور مولانا عبدالحق صاحب خیرآبادی سے تعلیم حاصل کریں ۔اس لئے کہ مولانا عبدا لعلی صاحب ریاضی میں اور
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع