30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
رحمۃ اللہ علیہ محلہ ذخیرہ اپنے مکان میں برابر تشریف رکھتے رہے اور پنج وقتہ نمازیں مسجد میں جماعت کے ساتھ ادا کیا کرتے تھے۔ ایک مرتبہ حضرت مسجد میں تشریف رکھتے تھے کہ ادھر سے گوروں کا گزرہوا خیال ہوا کہ شاید مسجد میں کوئی شخص ہوتو اس کو پکڑ کر پیٹیں، مسجد میں گھسے ادھر ادھر گھوم آئے بولے مسجد میں کوئی نہیں ہے حالانکہ حضرت مسجد میں تشریف فرماتھے اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کو اندھا کردیا کہ حضرت کو دیکھنے سے
معذوررہے ۔
رئیس الاتقیاء مولانا نقی علی خاں
ولادت ،یکم رجب ۱۲۴۶ھ کو بریلی میں ہوئی ۔اپنے والد ماجد قطب زماں حضرت مولانا رضاعلی خاں صاحب قبلہ علیہ الرحمہ سے اکتساب علم کیا ۔آپ بلند پایہ عالم اور بہت بڑے
فقیہ تھے ۔
مولانا عبدالحی رائے بریلوی لکھتے ہیں :۔
الشیخ الفقیہ نقی علی خاں بن رضاعلی خاں بن کاظم علی خاں بن اعظم خاں بن سعادت یار الافغانی البریلوی احد الفقہا ء الحنفیۃ اسند الحدیث عن شیخ احمد بن زین دحلان الشافعی ۔(۷)
امام احمد رضا قدس سرہ فرماتے ہیں: ۔
جو دقت انظار وحدت افکار وفہم صائب ورائے ثاقب حضرت حق جل وعلا نے انہیں عطا فرمائی ان دیار وامصار میں اس کی نظیر نظر نہ آئی۔ فراست صادقہ کی یہ حالت تھی کہ جس معاملہ میں جو کچھ فرمایا وہی ظہور میں آیا ۔عقل معاش ومعاد دونوں کا بروجہ کمال اجتماع بہت کم سنا یہاں آنکھوں دیکھا ۔علاوہ بریں سخاوت وشجاعت، علو ہمت وکرم ومروت ،صدقات خفیہ ومبرات جلیہ،بلندی اقبال ودبدبۂ وجلال ،موالات فقرا ء اور امر دینی میں عدم مبالات باغنیائ، حکام سے عزلت و رزق موروث پر قناعت ،وغیرہ ذلک فضائل جلیلہ وخصائل جمیلہ کا حال وہی
کچھ جانتا ہے جس نے اس جناب کی برکت صحبت سے شرف پایا ہے: ۔
ع ایں نہ بحریست کہ در کوزئہ تحریر آید
مگر سب سے بڑھ کر یہ ہے کہ اس ذات گرامی صفات کو خالق عزوجل نے حضرت سلطان رسالت علیہ افضل الصلوۃ والتحیۃ کی غلامی وخدمت اور حضور اقدس کے اعداء پر غلظت وشدت کے لئے بنایا تھا۔ بحمد اللہ ان کے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع