دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

       آپکے دل میں یہ وسوسہ آنا تھا کہ حضرت نے اس آگ کے دھر ے سے دوشالہ کھینچ کر پھینک دیا اور فرمایا : فقیر کے یہاں دھکر پھکر کا معاملہ نہیں ،لے اپنا دوشالہ ۔دیکھا تو اس دوشالہ پر آگ کا کچھ اثر نہیں تھا ۔(۳)

 حافظ کاظم علی خاں :۔ حافظ کاظم علی خاں شہر بدایوں کے تحصیلدار تھے اور یہ عہدہ آج کے

زمانہ کی  کلکٹری کے برابر تھا ۔دوسو سواروں کی بٹالین آپکی خدمت میں رہا کرتی تھی ۔آپ کو سلطنت مغلیہ کی طرف سے آٹھ گائوں جاگیر میں پیش کئے گئے تھے ۔

        سیرت اعلی حضرت میں ہے: ۔

        حافظ کاظم علی خاں صاحب مرحوم کے دور میں مغلیہ حکومت کازوال شروع ہوگیا تھا ہرطرف بغاوتوں کا شوراور ہرصوبے میں آزادی وخودمختاری کا زور ہورہاتھا۔ اس وقت جب کوئی تدبیر کار گر نہ ہوئی توحافظ کاظم علی خاں صاحب دہلی سے لکھنؤ آگئے ۔ادھر انگریزوں کا زور بڑھ رہا تھا اور حکومت میں تعطل پیدا ہوگیا تھا ۔اودھ کی سلطنت میں بھی کارہائے نمایاں انجام دیئے ان کو بھی یہاں دوباراودھ سے ایک جاگیر عطاہوئی جو ہم لوگوں تک باقی رہی اور ۱۹۵۴ء میں جب کانگریس نے دیہی جائداد یں ضبط کیں  تو ہماری معافی بھی ضبطی میں آگئی ۔(۴)

        ملک العلماء حضرت مولانا ظفرالدین بہاری علیہ الرحمہ لکھتے ہیں :۔

        آپ اس جدوجہد میں تھے کہ سلطنت مغلیہ اور انگریزوں میں جو کچھ مناقشات تھے ان کا تصفیہ ہوجائے ۔چنانچہ اسی تصفیہ کیلئے آپ کلکتہ تشریف لے گئے تھے۔(۵)

قطب وقت مولانا رضاعلی خاں ۔ آپکے بڑے صاحبزادے ہیں اور سید نا اعلی حضرت قدس سرہ کے حقیقی دادا۔

       آپکی ولادت ۱۲۲۴ھ میں ہوئی ۔شہر ٹونک میں مولوی خلیل الرحمن صاحب علیہ الرحمہ سے علوم درسیہ حاصل کئے ۔۲۲؍ سال کی عمر میں ۱۲۴۷ھ سند فراغ حاصل کی ۔اپنے زمانہ میں فقہ وتصوف میں شہرت خاص تھی ۔تقریر نہایت پرتاثیر ہوتی ،آپکے اوصاف شمار سے باہر ہیں ، نسبت کلام ،سبقت سلام ،زہد وقناعت ،حلم وتواضع اور تجرید وتفرد آپکی خصوصیات سے ہیں ۔

       مولانا حسنین رضا خاں صاحب لکھتے ہیں: ۔

       یہ پہلے شخص ہیں جو اس خاندان میں دولت علم دین لائے اور علم دین کی تکمیل کے بعد انہوں نے سب

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن