دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

مذکور کیلئے سند اجازت تحدیث لکھی اور آخر میں اپنے نام کے ساتھ یہ کلمات تحریر فرمائے :۔

        العمری نسباً ، الدہلوی وطناً، الاشعری عقیدۃً ،الصوفی طریقۃً الحنفی عملاً والشافعی تدریساً خادم التفسیر والحدیث والفقہ والعربیۃ والکلام ۔‘‘                                             ۲۳؍شوال ۱۱۵۹ھ

       اس تحریر کے نیچے شاہ رفیع الدین صاحب دہلوی نے یہ عبارت لکھی ہے کہ : ’’ بیشک یہ تحریر بالا میرے والد محترم کے قلم کی لکھی ہوئی ہے ۔نیز شاہ عالم کی مہر بھی بطور تصدیق ثبت

ہے ۔(۲۸)

شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی

نام و نسب:۔ نام،عبدالعزیز ۔تاریخی نام ،غلام حلیم ۔حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کے خلف وجانشین ہیں ۔

       ۲۵؍رمضان المبارک ۱۱۵۹ھ میں ولادت ہوئی، حافظہ اور ذہانت خداد اد تھی ،قرآن مجید کی تعلیم کے ساتھ فارسی بھی پڑھ لی اور گیارہ برس کی عمر میں تعلیم کا انتظام ہوا اور پندرہ سال کی عمر میں علوم رسمیہ سے فراغت حاصل کرلی ۔

       آپ نے علوم عقلیہ تو والد ماجد کے بعض شاگردوں سے  حاصل کئے لیکن حدیث وفقہ آپکو خاص طور سے والد ہی نے پڑھائے ۔ابھی آپکی عمر سترہ برس کی تھی کہ والد کا وصال ہوگیا ۔ لہذا آخر ی کتابوں کی تکمیل شاہ ولی اللہ کے تلمیذ خاص مولوی محمد عاشق  پھلتی  سے کی ۔

        چونکہ آپ بھائیوں میں سب سے بڑے تھے اور علم وفضل میں بھی ممتاز لہذا مسند درس وخلافت آپ کے سپرد ہوئی ۔

       آپ کو تمام علوم عقلیہ میں کامل دستگاہ حاصل تھی ،حافظہ بھی نہایت قوی تھا ۔تقریر معنی خیز وسحر انگیز ہوتی جسکی وجہ سے آپ مرجع خواص  وعوام ہوگئے تھے ۔علو اسناد کی وجہ سے دور دراز سے لوگ آتے اور آپکے حلقہ درس میں شرکت کرکے سند فراغ حاصل کرتے ۔آپکی ذات ستودہ صفات اپنے دور میں اپنا ثانی نہیں رکھتی تھی ۔ آپکی ذات سے ہندوستان میں علوم اسلامیہ خصوصاً حدیث وتفسیر کا خوب چرچا ہوا، جلیل القدر علماء ومشائخ آپکے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن