دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

۔ساری تدابیر بے سود رہیں اور ۲۹؍محرم ۱۱۷۶ھ بوقت ظہر آپ کا وصال    ہوگیا ۔والدصاحب کے پہلو میں مہندیاں قبرستان میں آپکی تدفین عمل میں آئی ۔

       آپ کی اولاد امجاد میں پانچ صاحبزادے  اور ایک صاحبزادی تھیں ۔

       پہلی اہلیہ سے شیخ محمد اور صاحبزادی ۔دوسری اہلیہ سے  شاہ عبدالعزیز ،شاہ رفیع الدین ، شاہ عبدالقادر ،شاہ عبدالغنی ۔

        ان میں شاہ عبدالعزیز سب سے بڑے تھے ۔ والد کے وصال کے بعد تینو ں کی تعلیم وتربیت آپ ہی نے کی ،یہ سب نامور فضلائے عصر تھے ۔

 شاہ صاحب کا مسلک ۔آپ اپنی وسعت علم ،دقت نظر قوت استدلال ،ملکہ استنباط ، سلامت فہم ،صفائی قلب ،اتباع سنت ،جمع بین العلم والعمل وغیرہ کمالات ظاہری وباطنی کی نعمتوں سے مالا مال ہونے کی  وجہ سے اپنے لئے تقلید کی ضرورت نہیں سمجھتے تھے اس کے باوجود فرماتے ہیں ۔

       استفد ت منہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ثلثۃ امور خلاف ماکان عندی وماکانت طبعی تمیل الیہ اشد میل فصارت ھذہ الاستفادۃ من براہین الحق تعالیٰ علی احدھا الوصاۃ بترک الالتفات الی التسبب وثانیھا الوصاۃ بالتقلید بھذہ المذاہب الاربع لااخرج منھا والتوفیق ماستطعت وجبلتی تابی التقلید وتانف منہ راسا ولکن شیٔ طلب منی التعبد بہ بخلاف نفسی وھھنا نکتۃ طویت ذکرھا وقد تفطنت بحمداللہ  ھذہ الحیلۃ وھذہ الوصاۃ ۔

       میں نے اپنے عندیہ اور اپنے شدیدمیلان طبع کے خلاف رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  سے تین امور استفادہ کئے تو یہ استفادہ میرے لئے برہان حق بن گیا ،ان میں سے ایک تو اس بات کی وصیت تھی کہ میں اسباب کی طرف سے توجہ ترک کردوں اور دوسری وصیت یہ تھی کہ میں ان مذاہب اربعہ کا اپنے آپکو پابند کروں اور ان سے نہ نکلوں اور تابامکان تطبیق وتوفیق کروں لیکن یہ ایسی چیز تھی جو میری طبیعت کے خلاف مجھ سے بطور تعبد طلب کی گئی تھی اور یہاں پر ایک نکتہ ہے جسے میں نے ذکر نہیں کیا ہے اور الحمد للہ مجھے اس حیلہ اور اس وصیت کا بھید معلوم ہوگیاہے ۔

       معلوم ہوا کہ آپ کی طبیعت اور جبلت کے خلاف نبی اکرم  صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی روح مبارک کی جانب سے تقلید کرنے پر مامور کیا گیا اور دائر ہ تقلید سے خارج ہونے سے منع کیا گیا لیکن کسی خاص مذہب کو

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن