دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

زمانہ کے درباروں میں اور مختلف مقامات پر لوگ اپنی اپنی فکر   ونظر میں الجھ کر امت کے شیرازہ کو منتشر کررہے تھے تو ایسے وقت میں خاص طور پر کوئی عافیت کی

راہ ہوسکتی تھی تو وہ تقلید ہی تھی ،اس لئے کہ :۔

               مضمحل گرددچو تقویم حیات             

                                  ملت  از  تقلید می گیر     د ثبات

       رہا علم حدیث تو اسکی اشاعت کے سلسلہ میں شیخ محقق کا تمام اہل ہند پر عظیم احسان ہے خواہ وہ مقلد ین ہوں یا غیر مقلدین ۔بلکہ غیر مقلدین جو آج کل  اہل حدیث ہونے کے دعوی دارہیں انکو تو خاص طور پر مرہون منت ہونا چاہیئے کہ سب سے پہلے علم حدیث کی ترویج واشاعت میں نمایاں کردار شیخ ہی نے اداکیا بلکہ   اس فن میں اولیت کا سہرا آپ ہی کے سرہے ۔ آج کے اہل حدیث خواہ اسکا انکار کریں لیکن انکے سرخیل مولوی عبدالرحمن مبارکپوری مقد مہ شرح ترمذی میں لکھتے ہیں ۔

       حتی من اللہ تعالیٰ علی الہند بافاضۃ ہذاالعلم علی بعض علمائھا ،کالشیخ عبدالحق بن سیف الدین الترک الدہلوی المتوفی سنۃ اثنتین وخمسین والف وامثالھم وھو اول من جاء بہ فی ھذالاقلیم وافاضہ علی سکانہ فی احسن تقویم ۔ثم تصدی لہ ولدہ الشیخ نورالحق المتوفی فی سنۃ ثلاث وسبعین والف ، وکذلک بعض تلامذتہ علی القلۃ ومن سن سنۃ حسنۃ فلہ اجرھا واجرمن عمل

بھا ، کما اتفق علیہ اھل الملۃ ۔

        یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے ہندوستان پر احسان فرمایا کہ بعض علماء ہند کو ا س علم سے

نوازا ۔ جیسے شیخ عبدالحق محدث دہلوی متوفی ۱۰۵۲  ھ  وغیرہ ۔یہ پہلے شخص ہیں جو اس ہندوستان میں یہ علم لائے اور یہاں کے باشندگان پر اچھے طریقے سے اس علم کا فیضان کیا ۔ پھر انکے صاحبزادے شیخ نورالحق متوفی ۱۰۷۳ھ نے اسکی خوب اشاعت فرمائی ۔اسی طرح آپکے بعض تلامذہ بھی اس میں مشغول ہوئے ۔لہذا جس نے اچھا طریقہ ایجاد کیا اسکو اسکا اجر ملے گا اور بعد

کے ان لوگوں کا بھی جو اس پر عمل پیرارہے ،جیسا کہ اہل اسلام کا اس پر اتفاق ہے۔

         غرض یہ بات واضح ہوچکی کہ شیخ محقق علی الاطلاق محدث دہلوی نے علم حدیث کی نشرواشاعت کا وہ عظیم کارنامہ انجام دیا ہے جس سے آج بلااختلاف مذہب ومسلک سب

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن