30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
رضی اللہ تعالیٰ عنہ تھے ۔ انکے دل ودماغ کا ریشہ ریشہ شیخ عبدالقادر جیلانی قدس سرہ کے عشق میں گرفتار تھا ،یہ سب کچھ آپکی تصانیف سے ظاہر وباہر ہے ۔
شیخ عبدالحق محدث دہلوی سلیم شاہ بنوری کے عہد میں پیداہوئے اور شاہجہاں کے سنہ جلوس میں وصال فرمایا ۔
اکبر ،جہانگیر اور شاہجہاں کا عہد انہوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا اور حالات کا بغور مطالعہ کیا تھا لیکن انہوں نے کبھی سلاطین یاارباب حکومت سے کوئی تعلق نہ رکھا ۔عمر بھر گوشہ تنہائی میں رہے ۔
وصال :۔۲۱ ربیع الاول ۱۰۵۲ھ کو یہ آفتا ب علم جس نے چورانوے سال تک فضائے ہند کو اپنی ضو فشانی سے منور رکھا تھا غروب ہوگیا ۔انا للہ واناالیہ راجعون ۔
تصانیف :۔آپکی تصانیف سوسے زائد شمار کی گئی ہیں ، المکاتیب والرسائل کے مجموعہ میں ۶۸رسائل شامل ہیں ،انکو ایک کتاب شمار کرنے والے تعداد تصنیف پچاس بتاتے ہیں ۔
آپ نے بیسوں موضوعات پر لکھا لیکن آپ کا اصل وظیفہ احباء سنت اور نشر احادیث رسول تھا ، اس لئے اس موضوع پر آپنے ایک درجن سے زیادہ کتابیں تصنیف فرمائیں ، دوکتابیں نہایت مشہور ہیں ۔
اشعۃ اللمعات ۔ اشعۃ اللمعات فارسی زبان میں مشکوۃ کی نہایت جامع اور مکمل شرح ہے ۔ شیخ محدث نے یہ کارنامہ چھ سال کی مدت میں انجام دیا ۔
لمعات التنقیح ۔ عربی زبان میں مشکوۃ کی شرح ہے ،دوجلدوں پر مشتمل ،فہرست التوالیف
میں شیخ نے سر فہرست اسکا ذکر کیا ہے ،اشعۃ اللمعات کی تصنیف کے دوران بعض مضامین ایسے پیش آ ئے جن کی تشریح کو فارسی میں مناسب نہ سمجھاکہ یہ اس وقت عوام کی زبان تھی ،بعض مباحث میں عوام کو شریک کرنا مصلحت کے خلاف تھا ،لہذا جو باتیں قلم اانداز کردی تھیں وہ عربی میں بیان فرمادیں ۔لمعات میں لغوی ،نحوی مشکلات اور فقہی مسائل کو نہایت عمدہ گی سے حل کیا گیاہے ۔علاوہ ازیں احادیث سے فقہ حنفی کی تطبیق نہایت کامیابی کے ساتھ کی گئی ہے ۔
اسی طرح دوسری تصانیف حدیث واصول پر آپکی بیش بہا معلوما ت کا خزانہ ہیں ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع