دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

پوری یاد تھی تو مبالغہ نہ ہوگا ۔اسی طرح فقہ وحدیث اور فلسفہ  کی کتابیں بیشتر یاد تھیں ۔برسوں حرم شریف میں درس دیا ۔

       مکہ معظمہ میں بیٹھ کر ساری علمی دنیا کو اپنی طرف متوجہ کرلیاتھا اور اپنے علمی تبحر کا سکہ حجاز ویمن اور مصروشام کے علماء سے منوایا تھا ۔

       شیخ عبدالوہاب متقی عمر کے بیشتر حصہ میں مجرد ہی رہے ، عمر جب چالیس اور پچاس کے درمیان تھی تو شادی کی ،شادی سے پہلے ان کا یہ حال تھا کہ جو کتابت وغیرہ کی اجرت ملتی سب فقراء پر تقسیم کردیتے تھے ۔شادی کے بعد اہل وعیال کے حقوق کو مقدم سمجھتے تھے لیکن پھر بھی یہ حال تھا کہ کسی محتاج کی مدد سے گریز نہ کرتے تھے ۔

       ھندوستان کے فقراء انکی خدمت میں حاضر ہوتے اور آپ کھانے کپڑے وغیرہ سے انکی مدد کرتے تھے ۔

       آپ اپنے زمانہ میں علم وعمل ،حال واتباع ،استقامت وتربیت ،مریدوں کے سلوک  اور طالب علموں کی افادیت وامداد ،غریبوں فقیروں پر مہر بانی وشفقت ،مخلوق الہی کو نصیحت اور تمام نیک کاموں کی تلقین کرنے میں اپنے پیرومرشد کے حقیقی وارث ،اولین خلیفہ اور صاحب اسرار تھے ۔   آپ کا وصال ۱۰۰۱ھ میں  مکۂ معظمہ میں ہوا۔(۲۶)

 

 

 شیخ عبد الحق محدث دہلوی

 نام و نسب :۔نام ،عبدالحق ۔ والد کانام ،سیف الدین ۔اور لقب ،شیخ محدث دہلوی ،اور محقق علی الاطلاق ہے ۔سلسہ نسب یوں ہے ۔                   

       شیخ عبدالحق بن سیف الدین بن سعد اللہ بن شیخ فیروز بن ملک موسی بن ملک معز الدین بن آغامحمد ترک بخاری ۔

       آپ کے  مورث اعلی آغا محمد ترک بخارا کے باشندے تھے ،وطن کے مایوس کن حالات سے دل برداشتہ ہوکر تیرھویں صدی عیسوی میں ترکوں کی ایک کثیر جماعت کے ساتھ ھندوستان آئے ۔

        یہ سلطان علاء الدین خلجی متوفی ۱۳۱۶ء  کا دورحکومت تھا ۔سلطان نے آپ کو اعلی عہدوں سے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن