دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 1 | جامع الاحادیث جلد اول

book_icon
جامع الاحادیث جلد اول

شیخ عبدالوہاب متقی

  نسب  و ولادت:۔آ پ کی ولادت مندو میں ۹۰۲ھ میں ہوئی ۔

       آ پ کے والد ماجد شیخ ولی اللہ مندو کے اکابرین میں سے تھے ،بعد میں برھان پور سکونت اختیار کرلی تھی ۔لیکن تھوڑے دن بعد انتقال ہوگیا ۔کچھ عرصہ بعد آپ کی والدہ بھی رحلت فرماگئیں ۔لیکن تائید ربانی اور توفیق یزدانی نے آ پ کی رفاقت کی ۔آپ نے چھوٹی  سی عمر ہی سے طلب حق کیلئے فقہ وتجرید ،سفروسیاحت اختیار فرمائی ،نواح گجرات ، علاقہ دکن ،سیلون   لنکا اور سراندیپ کے مختلف مقامات پر گئے ،آپ کا معمول تھا کہ تین دن سے زیادہ کہیں قیام

نہیں کرتے تھے ،البتہ تحصیل علم کا موقع جہاں ملتا تو حسب ضرورت قیام کرتے ۔

       بیس سال کی عمر ہو گی کہ آپ سیاحت کرتے ہوئے مکہ معظمہ پہونچ گئے ۔یہ ۹۶۳ کا زمانہ تھا ۔ مکہ معظمہ میں اس وقت شیخ علی متقی مسند درس پر متمکن تھے ،دور دور انکی شہرت تھی ، وہ شیخ عبدالوہاب متقی کے والد سے بھی واقف تھے ،چنانچہ آپ انکی خدمت میں حاضر ہوئے اور انہیں

کے ہورہے ۔

        شیخ عبدالوہاب متقی کا خط نہایت پاکیزہ تھا ،شیخ علی متقی نے سب سے پہلے ان سے یہ ہی کام لیا ،جو شخص مدتوں صحرا نوردی کرتا رہا ہو اسکی طبیعت میں یکسوئی پیدا کرنے کیلئے اس سے بہتر کوئی کام نہیں ہوسکتا تھا ۔آپ نے دل وجان سے یہ کام انجام دیا اور شیخ علی متقی کی ایک کتاب جو بارہ ہزار سطروں کی تھی کل بارہ راتوں میں مکمل کتابت کردی ۔تعجب خیز بات یہ  ہے کہ دن بھر دوسری کتابوں کی تصحیح و کتابت میں مشغولیت رہتی ،صرف رات کو شیخ کی کتاب لکھنے کا  موقع ملتاتھا ۔ شیخ علی متقی نے ان کا یہ ذوق وشوق دیکھا تو مزید قلبی تعلق ہوگیا ،شیخ عبدالوہاب نے بھی انکے آستانہ کو اس مضبوطی سے پکڑا کہ ۹۷۵ھ آپکے وصال تک وہیں جمے رہے ،خود فرماتے تھے :۔

        میرے شیخ علی متقی کا وصال میرے زانو پرہوا ۔

       اسکے بعد مکہ معظمہ میں ایسا مرکز قائم کیا جسکی شہرت  دوردور تک پھیل گئی ۔شیخ محقق لکھتے ہیں :۔

        اس زمانے میں انکے برابر علوم شرعیہ پر عبور رکھنے والے کم ہونگے ۔اگر کہاجائے کہ لغت قاموس آپکو

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن