30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تلامذہ :۔آپکی علمی شہرت دور دراز علاقوں میں پھیل گئی تھی ،حدیث وفقہ کی جامعیت نے آپکو طلبہ کامرجع بنادیا تھا ،لہذا دوردراز سے تشنگان علم آتے اور سیراب ہوکر جاتے ۔بے شمار لوگوں
نے پڑھا اور صاحب کمال ہوگئے چند نام یہ ہیں ۔
ابوالقاسم سلیمان بن احمد بن ایوب طبرانی صاحب معاجیم ثلاثہ ۔ابو عثمان احمد بن ابراہیم ،احمد بن عبدالوارث زجاج ،احمد بن محمد دامغانی ،ابو محمد حسن بن قاسم ،عبدالرحمن بن اسحق
جوہری۔
علمی مقام ۔ آپ حفظ حدیث کے ساتھ ساتھ فقہ و اجتہاد میں بہت بلند مقام پر فائز تھے ،
آپ کا شمار اعاظم مجتہدین میں ہوتاہے ، چنانچہ ملاعلی قاری نے آپ کو طبقہ ثالثہ کے محدثین میں
شمارکیا ہے فرماتے ہیں :۔
اس سے مراد وہ مجتہدین ہیں جو ان مسائل میں اجتہاد کرتے ہیں جن میں صاحب مذہب سے کوئی روایت منقول نہ ہو ۔جیسے ابوبکر خصاف ،ابوجعفر طحاوی ،ابو الحسن کرخی ، شمس الائمہ سرخسی ،فخرالاسلام بزدوی ،فخرالدین قاضی خاں وغیرہم ۔
یہ لوگ امام اعظم سے اصول وفروع میں مخالفت نہیں کرتے البتہ حسب اصول وقواعد
ان مسائل کا استنباط کرتے ہیں جن میں صاحب مذہب سے کوئی نص نہ ہو ۔
حق گوئی ۔امام طحاوی حق گو ، نڈر اور بے باک شخصیت کے مالک تھے ، بغیر کسی لاگ لپیٹ کے
اور نتائج کی پرواہ کئے بغیر کلمۂ حق کہتے اور اس پر قائم رہتے ،آپ قاضی ابو عبید کے نائب تھے لیکن انکو ہمیشہ صحیح روش کی تلقین کرتے رہتے تھے ، ایک مرتبہ قاضی صاحب سے فرمایا : وہ اپنے کارندوں کا محاسبہ کیا کریں ۔قاضی صاحب نے جواب دیا : اسمعیل بن اسحاق اپنے کارندوں کا حساب نہیں لیتے تھے ، امام طحاوی نے فرفایا : قاضی بکار اپنے کارندوں کا محاسبہ کیا کرتے تھے ۔قاضی صاحب نے پھر اسمعیل کی مثال دی ،امام طحاوی نے فرمایا : حضو ر صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم
اپنے کارندوں کا محاسبہ کیا کرتے تھے اور اس سلسلسہ میں البتیتہ کا قصہ سنایا۔
جب کارندوں کو اس واقعہ کا علم ہوا تو وہ غضبناک ہوگئے اور انہوں نے قاضی کو امام طحاوی کے خلاف بھڑ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع